بار بار شاپنگ کرنے کی عادت سے صرف جیب ہی خالی نہیں ہوتی بلکہ چہرے کے ناپسندیدہ بالوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے وجہ جانیں

image
 
چہرے کے ناپسندیدہ بال خواتین کی خوبصورتی کو گہن لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کاسمیٹکس انڈسٹری میں ان ناپسندیدہ بالوں کو صاف کرنے کے لیے بے تحاشا پراڈکٹ موجود ہیں جو کہ خواتین بھاری قیمت میں خرید کر استعمال کرتی ہیں-
 
لیکن اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہوں گے کہ ان بالوں کی نمو میں اضافے کا سبب کوئی اور نہیں بلکہ ہم خود ہیں اور ہمارے کچھ اقدامات ان بالوں کی نمو میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جس کے سبب ہماری جیب پر اضافی بوجھ بھی پڑتا ہے-
 
شاپنگ کی رسیدوں کے سبب
اگر آپ زيادہ شاپنگ کی شوقین ہیں اور اکثر و بیشتر خریداری کے لیے جاتی رہتی ہیں تو ہماری یہ بات آپ کو حیران ضرور کر دے گی کہ آپ کے چہرے پر بالوں کی زيادہ نشو نما کا سبب آپ کی یہ عادت ہے-
 
شاپنگ مال میں خریداری کی صورت میں جو رسید ملتی ہے جس کی سیاہی میں بی پی اے یا بایوفینول اے موجود ہوتا ہے یہ کیمییکل جسم میں موجود ہارمون کے اینڈو کرائن نظام کو خراب کرنے کا سبب بنتا ہے-
 
image
 
جب ہاتھ میں یہ رسید لی جاتی ہے تو جلد کے ذریعے یہ کیمیکل جزب ہو جاتا ہے اور براہ راست ہمارے تولیدی نظام اور اینڈو کرائن نظام کو متاثر کرتا ہے جس کے سبب ناپسندیدہ بالوں کی نشونما میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ عام طور پر ڈبہ بند غذاؤں میں بھی بی پی اے موجود ہوتا ہے جو ہارمون کے نظام کو خراب کر سکتا ہے-
 
ورزش نہ کرنے کے سبب
اگر آپ دن بھر بہت مصروف رہتی ہیں اور آپ کو ورزش کا وقت نہیں ملتا ہے تو اس کے سبب بھی آپ کے چہرے اور جسم پر نا پسندیدہ بال بڑھ سکتے ہیں کیونکہ ورزش کرنے سے چہرے کے نا پسندیدہ بال کم ہو جاتے ہیں- اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں وزن میں بھی اصافہ ہوتا ہے اور آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں جس کی وجہ تھوڑی اور اپرلپس پر بالوں کی نمو بھی بڑھ جاتی ہے-
 
زیادہ مچھلی کا استعمال
اگرچہ مچھلی پروٹین کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے مگر اس کے زيادہ استعمال کے سبب مردوں اور عورتوں دونوں میں ٹیسٹیرون نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اس ہارمون کی بلند شرح چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کی نمو میں بھی اضافہ کر دیتا ہے-
 
اس وجہ سے جن لوگوں کو مچھلی کھانا بہت پسند ہو وہ اس بات کے لیے بھی تیار ہو جائيں کہ ان کے چہرے پر بالوں کی مقدار میں اضافہ ہو سکتا ہے-
 
نیند میں بے قاعدگی
اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں یا پھر شیر خوار بچوں کے سبب آپ کو رات بھر جاگنا پڑتا ہے اور دن میں بھی آپ کی نیند پوری نہیں ہو رہی ہے اور آپ کی نیند کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں میں سات گھنٹوں سے کم ہے تو یہ چیز آپ کے ہارمون کے نظام کو بے قاعدہ کر سکتی ہے- جس کی وجہ سے بالوں کی نمو میں اضافہ ہو سکتا ہے وزن بڑھ سکتا ہے اور صحت کو سنگیں خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں-
 
image
 
یہ تمام اقدامات یا عمل جو نادانستگی میں ہم کر گزرتے ہیں اور اس کے سبب چہرے پر ناپسندیدہ بال تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: