باہر سے آئے ہو تو پہلے کپڑے بدلو، مائيں سب کو گھر آتے ہی کپڑے بدلنے کو کیوں کہتی ہیں کچھ ایسی وجوہات جو سائنس سے بھی ثابت ہیں

image
 
باہر سے گھر میں جیسے ہی داخل ہوں ماں کا یہ جملہ تو ہم سب ہی نے سنا ہوگا کہ جاؤ ہاتھ منہ دھو کپڑے بدلو پھر بات کرتے ہیں اور یہ جملہ سن کر سب ہی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ابھی تو آئے ہیں سانس تو لینے دیں مگر وہ ماں ہی کیا جو مان جائے- اکثر افراد کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ماں یہ سب صرف اس لیے کہتی ہے کہ وہ اپنی بات منوانا چاہتی ہیں اور اس سے ان کا مقصد صرف بات منوانا ہوتا ہے لیکن جدید تحقیقات کے مطابق ماں کی نصیحت میں کیا حکمت پوشیدہ ہوتی ہے اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
گھر جاتے ساتھ کپڑے بدلنے کی حکمت
انسان جب گھر سے باہر اسکول یا دفتر کے لیے یا کام کے لیے جاتا ہے تو ایسے لباس کا انتخاب کرتا ہے جو اس کو اسمارٹ اور ایکٹو ظاہر کرے۔ یہ کپڑے اتنے آرام دہ نہیں ہوتے ہیں جتنے روزمرہ کے استعمال کے کپڑے ہوتے ہیں اور ان کو پہن کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے باندھ کر بٹھایا ہوا ہے- اس کے علاوہ گھر میں باہر کے کپڑے پہننے کے میڈیکلی کیا نقصان ہوتے ہیں وہ ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
دوران خون کے لیے نقصان دہ
عام طور پر گھر سے باہر جانے کے لیے جو لباس پہنا جاتا ہے وہ قدرے ٹائٹ ہوتا ہے جس کے پہننے سے دن بھر دوران خون میں مشکلات ہوتی ہے تنگ جینز، اس پر لگایا گیا بیلٹ اور اسی طرح کے دوسرے ملبوسات پورے جسم میں دوران خون کو مشکلات کا شکار کر دیتا ہے- جس وجہ سے یہ ضروری ہوتا ہے کہ گھر آتے ہی ایسے تنگ کپڑے تبدیل کر لیے جائیں اور ایسے آرام دہ کپڑے پہن لیں جو کہ دوران خون کو بہتر بنائیں اور دن بھر کے رکے ہوئے خون کو بحال کر سکیں-
 
image
 
بیرونی جراثیم کی منتقلی کا سبب
بیرونی ماحول میں طرح طرح کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو باہر سے ان کپڑوں کے ذریعے ہی گھر والوں تک منتقل ہو کر ان کو اور ہمیں بیمار کر سکتے ہیں- اس وجہ سے صحت مند رہنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ باہر سے آتے ہی کپڑے تبدیل کر لیے جائیں تاکہ وہ جراثیم گھر کے دوسرے حصوں تک منتقل نہ ہو سکیں-
 
جسم میں خارش اور کھجلی کا سبب
جدید تحقیق کے مطابق ریشمی یا نائلون والے ملبوسات میں ہوا کے گزر کا مناسب انتظام موجود نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے دن بھر ان کپڑوں کو بیرونی ماحول میں پہننے کے سبب پسینہ جسم کے اندر ہی جزب ہوتا رہتا ہے جو بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بنتا ہے اور اس وجہ سے اگر ان کپڑوں کو تبدیل نہ کیا جائے تو اس سے جسم پر خارش اور کھجلی ہو سکتی ہے-
 
image
 
ہاضمے کے مسائل کا سبب
بہت ٹائٹ یا تنگ ملبوسات جسم کے دیگر جصوں کے ساتھ ساتھ معدے پر بھی دباؤ کا سبب ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں- انسان تنگ کپڑوں کے سبب حوائج ضروریہ سے مناسب انداز میں فارغ نہیں ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
 
ان تمام حقائق کو جاننے کے بعد ماں کی اس نصیحت پر کسی کو کوئی اعتراض نہ ہوگا اور وہ باہر سے آتے ہی فوراً گھر کے آرام دہ کپڑے پہن لیں گے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: