منہ کے آدھے سے زیادہ مسائل چند دن میں دور۔۔۔نمک سے غرارے کرنے کے حیرت انگیز فوائد

image
 
دور حاضر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیماریوں نے انسان کر ایک عجیب کشمکش میں ڈال دیا ہے۔۔۔ دواؤں کی جھنجھٹ میں اگر پڑیں تو جیب بھی خالی اور منہ کا مزہ بھی ختم۔۔۔ایسی صورت میں صدیوں سے چلے آرہے کچھ ایسے علاج ہیں جنہیں ایک دور میں حکیم باقاعدہ علاج ہی تصور کرتے تھے اور یہ وہ عمل ہیں جو بادشاہ اور حکمران بھی آزماتے تھے۔۔۔ان میں صف اول پر ہیں غرارے کرنا۔۔زیادہ تر لوگ نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرتے ہیں لیکن غرارے لونگ کے پانی سے، ڈسپرین سے بھی کرتے ہیں۔۔۔نمک کے پانی کے غراروں کے فوائد بے شمار ہیں تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ نمک کے پانی سے غرارے کرنا صحت کے لئے سب سے آزمودہ اور بہترین ذریعہ ہے۔۔۔نمک بہت سارے وائرس اور بیکٹیریا کی روک تھام کرکے منہ کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔
 
گلے کے درد کے لئے
زمانوں سے یہ نسخہ سب سے آزمودہ ہے کہ گلے میں درد ہوتے ہی ڈاکٹر کے پاس بھی جانے سے پہلے صبح شام نمک کے پانی سے غرارے لازم ہوجاتے ہیں۔۔۔ذرا سی بھی ٹھنڈ محسوس ہو یا ہلکا سا بھی درد اور کھانسی تو یہ سب سے آسان اور سستا علاج ہے-
image
 
مختلف الرجی کے لئے
گلے میں یا ناک میں جب خاص قسم کی الرجی کی وجہ سے نزلہ اور درد محسوس ہو۔۔۔اپنے پالتو جانور کے ساتھ رہتے ہوئے بھی مختلف قسم کی الرجی لگ جاتی ہیں تو اس وقت فوری طور پر نمک کے نیم گرم پانی سے غرارے کرنا بے حد مفید ہے۔۔۔
image
 
دانتوں کی صحت کے لئے
نمک کا پانی منہ میں موجود مختلف قسم کے ان بیکٹیریا سے بھی جنگ لڑتا ہے جو مسوڑھوں میں درد اور جراثیم پیدا کرتے ہیں۔۔۔جب آپ اسے اپنے روز مرہ کے معمول میں شامل کرلیں گے تو دانتوں کی صحت بھی بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔۔۔کیویٹی بھی پیدا نہیں ہوتی اور منہ کی بدبو بھی دور ہوجاتی ہے
image
 
کن لوگوں کو زیادہ نہیں کرنا چاہئیں
 وہ تمام لوگ جنہیں بلڈ پریشر کے مسائل ہیں اسے روز نا کریں اور وہ لوگ جن کے منہ میں خشکی ہوجاتی ہے وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ نمک ان کے منہ کو اور خشک کرسکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: