دمہ، آئرن کی کمی اور ذیابطیس میں ہی فائدہ مند نہیں بلکہ۔۔۔جانیے 3 ایسی سستی سبزیوں سے متعلق جن میں چھپے بہت سے رازوں سے آپ ناواقف ہیں

image
 
قدرت کی دی گئی ہر شے میں کوئی نا کوئی حکمت پوشیدہ ہے ۔۔۔ کبھی ذائقے میں تو کبھی اس کی ظاہری صورت میں۔۔۔یا تو کوئی علاج ہے یا کوئی توانائی کی کہانی۔۔۔ہرے رنگ کی تین ایسی طاقتور سبزیاں ہیں جو ہر گھر میں پکائی تو جاتی ہیں لیکن ان میں چھپے بہت سے رازوں سے لوگ ناواقف ہیں۔۔۔
 
ہرے رنگ کی پالک
ایک ایسی سبزی جس کے پتے ہرے رنگ کے ہیں اور وہ با آسانی سستی ہونے کی وجہ سے سب کی دسترس میں ہے۔۔۔ لیکن اس کے خواص بہت قیمتی ہیں۔۔۔اس میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین اور زینتھیں بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو آنکھوں کے لئے بہترین غذا ہے۔۔۔پالک کھانے والے افراد کی ہڈیاں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور بینائی بہترین۔اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اس لئے اکثر ڈائٹ کے کھانوں میں اس کا استعمال موجود ہوتا ہے۔۔۔یہ بلڈ پریشر کو بھی نارمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔۔۔اسے رات کے وقت بھی با آسانی کھایا جا سکتا ہے اور سینے میں جلن بھی نہیں ہوتی۔
image
 
ہرے ہرے مٹر
کسی ہار کے دانوں کی طرح اپنے چھلکے میں بنے ہوئے مٹر کے دانے اپنے اندر صحت کا ایک خزانہ رکھتے ہیں۔۔۔یہ خون پیدا کرنے میں بہترین معاون ہیں۔۔۔مٹر قبض کشا ہے اور کمزوری کو بھی دور کرتے ہیں۔۔۔اس کا ذائقہ بچوں کو بھی بہترین لگتا ہے۔۔۔مٹر کھانے والے افراد کو دمہ نہیں ہوتا اور یہ اعصاب کو طاقتور بنانے میں لاجواب دوا ہے۔۔۔وہ لوگ جنہیں پیشاب کی تکلیف ہے سردیوں میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
image
 
ہری ہری بھنڈیاں
ہرے رنگ کی ہر گھر میں پکنے والی اور شوق سے کھائی جانے والی سبزی بھنڈی کے فوائد بے شمار ہیں۔۔۔اس میں وٹامن کے موجود ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے ۔۔۔بھنڈی کھانے والے آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہتے ہیں۔۔۔یہ نا صرف دل کی بیماریوں میں مفید ہے بلکہ اسے بھگو کر اس کا پانی پینے سے ذیابطیس کے مرض میں کمی آتی ہے۔۔۔بھنڈی دمی کی بیماری سے دور رکھتی ہے اور وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے۔۔۔قوت مدافعت کو بھ بہتر بناتی ہے اور قبض کشا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: