اس کے بیج اور چھلکا مت کھائیے گا ورنہ۔۔۔شریفہ ایک حیرت انگیز پھل جسے کھانے سے پہلے چند باتیں جاننا ضروری ہیں

image
 
قدرت نے بیش بہا پھلوں کے خزانوں سے نوازا اور انہی میں سے ایک ہے شریفہ۔۔۔۔جو مہنگا تو ملتا ہے لیکن اس کے فوائد بے شمار ہیں ۔۔۔اس لئے بہت سارے گھرانوں میں اسے ہیرے موتی جیسے داموں میں بھی خرید کا کھایا جاتا ہے۔۔۔ لیکن نام کی طرح یہ اتنا بھی شریف نہیں۔۔۔ایک ایسی بات ہے جو بہت سارے لوگ نہیں جانتے۔۔۔ شریفہ کا چھلکا اور بیج کو کھانے والے پارکنسن کی بیماری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔پیٹ کی خرابی یعنی دست آنے کی صورت میں یا پھر ذیابطیس کے مرض اور ہاضمہ کی شکایت میں اس کے استعمال سے گریز کریں۔۔۔لیکن پھر بھی نقصان کم ہی ہیں فوائد کی تعداد پھر بھی بھاری ہے
 
موذی بیماریوں کا علاج
 شریفہ ایک ایسا قیمتی پھل ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹس بے شمار ہیں اور یہ مدد کرتے ہیں موذی بیماریوں سے لڑنے میں۔۔۔ شریفہ کو کھانے والے افراد کینسر جیسے مرض سے بھی جنگ لڑنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔۔۔دل کے امراض کو شکست دینے کے لئے بھی شریفہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہےْ
image
 
گردوں کا دوست
شریفہ کھانے سے گردے ایسے صاف ہوجاتے ہیں جیسے ابھی ابھی تازہ گردے جسم کا حصہ بنے ہوں۔۔۔ جنہیں پیشاب رک رک کر آنے کی بیماری ہو یا اس میں جلن ہوتی ہے تو وہ شریفے کا استعمال شروع کردیں اور گردے بالکل نئے ہوجاتے ہیں اور بہت تیزی سے اپنا کام شروع کرتے ہیں۔۔۔صحت مند ہوجاتے ہیں
image
 
کھانسی اور نزلے کا علاج
جب جسم میں خشکی ہو اور کھانسی اور نزلہ حملہ کردیں تو شریفہ کسی مہربان دوست کی طرح مدد کرنے پہنچ جاتا ہے۔۔۔ اس کو کھانے سے باقاعدہ کھانسی بلغم کی شکل میں نکلتی ہے ارو ختم ہوجاتی ہے۔۔۔سینہ بالکل صاف ہوجاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے اینٹی بائیوٹک سے پیدا ہونے والی خشکی اور گرمی سے بھی نجات ملتی ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: