وزن تیزی سے کم ہوگا صرف سونے سے۔۔۔پانچ آسان طریقے سوتے ہوئے وزن کم کرنے کے

image
 
وزن کم کرنا بالکل بھی آسان نہیں۔۔۔یہ ایک ایسا خواب ہے جس کی تعبیر پانے کے لئے کئی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں لیکن کچھ راستے ایسے ہیں جن پر چلنے سے وزن با آسانی اور بہت تیزی سے کم ہو سکتا ہے۔۔۔ اور جاگ کر خود کو تکلیف دینے سے بہتر ہوگا کہ سوتے ہوئے کئی کلو گھٹائیں۔۔۔جب آپ رات کو سونے سے پہلے اپنا وزن چیک کریں گے تو وہ زیادہ ہوگا لیکن صبح اس میں کمی آئے گی کیونکہ آپ کے جسم کا پانی سانس لینے اور پسینہ نکلنے کی وجہ سے گھٹتا ہے۔۔۔اسی لئے سونا ہے تو ہی جسم کی چربی کو کھونا ہے ۔۔۔لیکن کیسے۔۔۔اس کے کچھ بہت آسان طریقے ہیں جو سمجھنے کی ضرورت ہے
 
پہلا طریقہ: سونے سے پہلے وزن اٹھائیں
وہ مشقیں جس میں وزن اٹھاتے ہیں آپ کے جسم کے میٹا بالزم کو سولہ گھنٹوں کے لئے تیز کر دیتی ہیں۔۔۔صبح اٹھ کر کرنے والی مشقوں کی نسبت رات کو سونے سے قبل کرنے والی مشقوں کو تحقیق نے زیادہ مؤثر ثابت کیا ہے۔۔۔یہ جسم میں شگر کی مقدار کو بننے نہیں دیتا اور وزن خود بخود کم ہونے لگتا ہے
image
 
دوسرا طریقہ: کیسین پروٹین شیک پی کر سونا
سونے سے پہلے اگر کیسین پروٹین شیک پیا جائے تو جسم میں آٹھ گھنٹے کی ایک جنگ جاری رہتی ہے اور پھر جسم کا میٹا بالک ریٹ پوری رات کام کرتا ہے۔۔۔کیسین ایک دیر سے ہضم ہونے والا ڈیری پروٹین ہے جو سپلیمینٹ کی طرح کام کرتا ہے۔۔۔یہ جسم میں امائنو ایسڈ ریلیز کرتا ہے اور پھر سوتے وقت جسم میں مسلز کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
image
 
تیسرا طریقہ : سونے سے پہلے ٹھنڈے پانی سے نہانا
سونے سے پہلے تیز ٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے جو مشقیں ہم کرتے ہیں اس کا بنا ہوا لیکٹک ایسڈ خارج ہوجاتا ہے۔۔۔اور جسم میں موجود براؤن چربی کا خاتمہ کرتا ہے۔۔۔یہ وہی براؤن چربی ہے جو آپ کی گردن اور کندھوں میں ہوتی ہے۔۔۔جب تیس سیکنڈ میں جسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو وہ جسم کے براؤن ٹشوز کو ایکٹو کرتا ہے اور پھر وہ سوتے ہوئے گھلنا شروع ہوجاتے ہیں۔
image
 
چوتھا طریقہ: سبز قہوہ کا استعمال
سونے سے پہلے اگر تین پیالی سبز قہوہ پی لیا جائے تو میٹا بالزم ضرورت سے زیادہ تیز کام کرتا ہے اور ساڑھے تین فیصد کیلوریز گھلاتا ہے دن کی نسبت جب آپ سوتے ہیں۔
image
 
پانچواں طریقہ: انٹرمٹنٹ فاسٹنگ
جب آپ انٹر مٹنگ فاسٹنگ کرتے ہیں یعنی سولہ گھنٹے کچھ کھاتے نہیں اور اس درمیان سوتے ہیں تو شوگر گھلنا شروع ہوتی ہے اور چربی بھی جلتی ہے۔۔۔یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے لوگ سوتے ہوئے کئی کلو گھٹا سکتے ہیں۔۔۔اگر رات آٹھ بجے کھانا کھایا ہے تو اس کے بعد کچھ نا کھائیں صبح بارہ بجے تک اور اس دوران سو جائیں اور صرف پانی یا قہوہ پی لیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: