ایک بار جھائی مطلب ہمیشہ کے لئے جھائی۔۔۔ان جھائیوں کو ہلکا کیسے کریں

image
 
انسان صاف ستھرے اور داغ سے عاری چہرے کو ہی پسند کرتا ہے ۔۔۔اور اگر اس صاف ستھرے چہرے پر آجائے ایک بھی جھائی تو بدنما لگتا ہے اور انسان کی خود اعتمادی کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔۔
 
اکثر خواتین کو تیس سال کے بعد جھائیاں ہونا شروع ہوتی ہیں۔۔۔ اس کی کئی وجوہات ہیں کہ آخر یہ جھائیاں کیوں ہوتی ہیں-
 
فارمولا کریمز کا استعمال۔۔۔ایسی کریمز جو بازار میں باآسانی دستیاب ہیں اور رنگ کو گورا کرنے کا دعوی کرتی ہیں در حقیقت جھائیوں کی سب سے بڑی وجہ ہیں-
 
دوسری بڑی وجہ خون اور ہارمونز میں ہونے والے مسائل۔۔۔جوتبدیلیاں جسم میں رونما ہوتی ہیں ان میں سے ایک جھائی ہے-
 
پریگنینسی کے دوران بھی اکثر خواتین اس کا سامنا کرتی ہیں-
 
image
 
دھوپ میں بہت زیادہ رہنا اور اپنی جلد کو سن بلاک سے محفوظ نا بنانا بھی ایک اہم وجہ ہے۔۔۔
 
جب آغاز میں جھائیاں نمودار ہوں تو اسی وقت انہیں ختم کرنے کا فیصلہ لینا چاہئے ۔۔۔کیونکہ ایک بار یہ گہری ہوجائیں تو انہیں ہمیشہ کے لئے ہٹانا ناممکن ہوجاتا ہے۔۔۔
 
لیکن لوگ سالوں اسے پالتے ہیں اور جب یہ پورے چہرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں تب ان سے چھٹکارا پانے کا خیال آتا ہے۔۔۔کچھ لوگوں کے یہ صرف ناک پر، یا کچھ کے صرف گالوں پر لیکن کچھ کے پورے چہرے پر موجود ہوتی ہیں۔۔۔
 
سائنس میں کچھ ایسی دوائیں ہیں جو پگمنٹ پیدا کرنے والی کریمز بناتی ہیں لیکن وہ صرف دس سے پندرہ فیصد ہی رزلٹ لاتے ہیں۔۔۔لیزر تھیراپی ایک ایسا علاج ہے جس کی دس سے بارہ اور کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ سٹنگز لینے کی وجہ سے جھائیاں اسی فیصد تک ختم ہوجاتی ہیں۔۔۔
 
اگر آپ کے چہرے پر جھائیاں ہو بھی گئی ہیں تو اسے مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے لازمی سن بلاک لگائیں۔۔۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ سن بلاک صرف باہر جاتے ہوئے لگاتے ہیں تو انہیں بتانا ضروری ہے کہ خواتین پورا دن کچن میں ہوتی ہیں اور گھر میں بھی لائٹس اور دیگر ززرائع جلد کے لئے نقصان دہ ہیں۔۔۔ اس لئے سورج غروب ہونے سے پہلے تک سن بلاک کو چہرے پر لگا کر رکھیں-
 
image
 
اس سے چھٹکارا پانے یا اسے ہلکا کرنے کا دوسرا طریقہ ہے کیمیکل پیل۔۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں تیز پیل می مدد سے جلد کی اوپر والی تہہ کو باقاعدہ ہٹایا جاتا ہے اور پھر تہیں جب ہتتی ہیں تو صاف جلد نمودار ہوتی ہے جو بنسبت پہلے سے صاف ہوتی ہے-
 
دوسرا طریقہ علاج ہے مائیکرو ڈرمابرزن۔۔۔اس عمل میں جلد کی مردہ کھال کو ہٹایا جاتا ہے کرسٹلز کی مدد سے۔۔۔
 
یہ تمام علاج کافی مہنگے ہیں لیکن بہت ضروری ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: