کیا آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے...شادی سے قبل جیون ساتھی سے متعلق 8 باتیں ضرور جانیے

image
 
 جیون ساتھی کی صحت کے متعلق معلومات ہونا آج کے دور میں ہر شادی کی کامیابی کے لئے ایک ضروری جز بنتا جا رہا ہے۔شادی مرد اور عورت کے درمیان ایک قانونی،سماجی طور پر منظور شدہ اتحاد کا نام ہے جو قوانین،قواعد،رسوم،عقائد اوررویوں کے ذریعے منضبط ہوتا ہےاور شراکت داروں کے حقوق و فرائض کو بیان کرتا ہے۔ شادی کے اس خوبصورت رشتے میں منسلک ہونے سے پہلے ہر لڑکا اور لڑکی کا حق ہے کہ جیون ساتھی کی صحت سے متعلق شادی سے پہلےجان لے تاکہ شادی کے بعد کسی کے بھی جزبات مجروح نہ ہوں۔
 
جب دو خاندان آپس میں رشتہ کرتے ہیں تو وہ چند باتوں سی متعلق معلومات جمع کرتے ہیں جیسے لڑکے اور لڑکی کا حسب نسب، ذات، مذہب، شرافت، آمدنی ،گھر وغیرہ لیکن وہ اہم باتیں جن کا جاننا ازدواجی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اس کی جانب ہی توجہ نہیں دی جاتی۔ وہ ہے جیون ساتھ کی صحت سے متعلق معلومات۔
 
جیون ساتھی کی صحت جاننا کیوں ضروری ہے؟
شادی سے قبل جیون ساتھی کی صحت سے متعلق جاننا بھی یسی قدر اہم ہے جسقدر ان کا حسب نسب جاننا ضروری ہے ۔ہمارے معاشرے میں بہت سی شادیاں صرف اس بنا پر ناکام ہو جاتی ہیں کہ جیون ساتھی میں سے کوئی ایک طبی طور پر بیمار ہے یا غیر صحت مند ہے۔ان تمام پریشانیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر لڑکا اور لڑکی اپنے جیون ساتھی کی صحت کے متعلق اچھی طرح جانچ پڑتال کریں۔
 
جیون ساتھی کے متعلق کیا جانیں؟
شادی صرف دو دلوں کا میل نہیں بلکہ دو مختلف خاندانوں کا ملاپ ہوتا ہے سو رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے سے پہلے لڑکا لڑکی کو ایک دوسرے کے متعلق چند باتیں جان لینا ضروری ہیں
 
آپ کا شریک حیات آپ کو مکمل کرے گا۔یعنی وہ آپ کو ہمہشہ اپنی توجہ کا مرکز بنا کر رکھے گا ۔
کیا آپ کا جیون ساتھی ایک پرجوش عاشق، اچھا دوست اور اچھا ساتھی ثابت ہو گا؟
کیا اس کے ساتھ آپ ہمیشہ خود کو محفوظ تصورر کریں گے ؟
آپ کے ساتھی کے اپنے گھر والوں کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟
آپ کے ساتھی کی مالی حالات کیسے ہیں؟
 
image
 
یہ چند وہ باتیں ہیں جو ہر لڑکا یا لڑکی ایک دوسرے سے متعلق جاننا چاہتے ہیں لیکن چند اہم باتیں جن پر ان کی ازدواجی زندگی کی بنیاد ٹکی ہوتی ہے اس کے متعلق کوئی توجہ نہیں دیتا یا جاننے کے لئے شرم محسوس کرتا ہے۔وہ ہے آپ کے ہونے والے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق معلومات۔
 
جیون ساتھی کی صحت سے متعلق کیا جانیں؟
آپ اگر پسند کی شادی کر رہے ہیں یا ارینج ، خاندان میں کر رہے ہیں یا خاندان سے باہر، اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق چند طبی معلومات آپ کو پتہ ہونی چاہئے۔اس کے لئے آپ کو اپنے معالج کے مشورے سے کچھ میڈیکل ٹیسٹ کروانے ہوں گے۔ تاکہ آپ اپنے جیون ساتھ کی صحت کے متعلق جان سکیں اور شادی کے بعد پیدا ہونے والی پریشانیوں سے بچ سکیں
 
زرخیزی کے لئے ٹیسٹ
اگر آپ بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ دونوں کے لئے اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلق یہ معلومات ہونی ضروری ہے کہ وہ بچے پیدا کرنے کے قابل ہے یہ نہیں۔اسکے لئے مرد اور عورت دونوں کو زرخیزی کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
 
بلڈ گروپ ٹیسٹ
غیر مطابقت پذیر خون کے گروپوں کی وجہ سے پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے خون کی جانچ کروانا ضروری ہے۔
 
ایچ آئی وی اور ایس ٹی ڈی ٹیسٹ
اپنی صحت کی حفاظت صحت کے مسائل کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے بچنے کے لئے اپنے جیون ساتھی کے صحت سے متعلق جاننا بہت ضروری ہے
 
STD
ایس۔ٹی۔ڈی ( جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں) جنسی رابطوں کی وجہ سے منتقل ہونے والے انفیکشن کی وجہ سے حاصل ہوتی ہیں۔ بیکٹیریا،وائرس یا جراثیم جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
 
HIV( Human immune virus)
 ایچ آئی وی ایک وائرس ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایڈز کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی ایک شخص سے دوسرے شخص میں آسانی سے منتقل ہوتا ہے
 
اگر آپ کے ہونے والے جیون ساتھی کے یہ ٹیسٹ مثبت آجاتے ہیں تو دو باتوں میں مدد مل سکتی ہے ایک تو اس کا بروقت علاج شروع کیا جا سکتا ہے اور دوسرا آپ کو اس رشتے سے متعلق نظر ثانی کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
 
جنیاتی خون کی خرابیوں کے لئے ٹیسٹ
اپنے بچوں کو جنیاتی بیماریاں منتقل کرنے کے بارے میں جاننے کے لئےشادی سے پہلے ڈی این اے جنیاتی جانچ کرالیں۔خاص طور پر اگر آپ کی شادی اپنی فیمیلی میں ہو رہی ہے تو یہ ٹیسٹ کروانا لازمی ہے اگر نتائج مثبت آتے ہیں تو اپ کا ڈاکٹر یا جنیاتی مشیر آپ کو مستقبل میں ہونے والوں خطروں سے اچھی طرح آگاہ کرے گا۔
 
image
 
کینسر اسکریننگ ٹیسٹ
آپ کی فیمیلی تاریخ کو دیکھتے ہوئے آپ کا ڈاکٹر آپ کو کینسر اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کو بھی کہے گا کیونکہ کچھ کینسر ایسے بھی ہیں جو موروثی طور پر منتقل ہوتے ہیں لہذا اپنے جیون ساتھی کی صحت سے متعلا جانچ میں کینسر کے ٹیسٹ کو بھی شامل کریں۔
 
تھیلیسیمیا ٹیسٹ
اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی صحت کی جانچ کے لئے مرد و عورت دونوں کو تھلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے کیونکہ اگر دونوں یا کوئی ایک بھی تھیلیسیما کا مریض ہے تو اس بات کا قوی امکان کہ آپ کے ہونے والے میں بھی یہ بیماری موجود ہو۔
 
دماغی صحت کا ٹیسٹ
ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لئے مرد اور عورت کا دماغی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے کیونکہ کچھ دماغی بیماریاں موروثی طور پر منتقل ہوتی ہیں، اور شادی کے بعد بہت سے گھریلو تنازعات کی وجہ بھی یہی دماغی بیماریاں بنتی ہیں جو مارپیٹ سے شروع ہو کر جان سے مارنے تک چلی جاتی ہیں۔
 
شادی پوری عمر کا ایک خوبصورت بندھن ہے جسے مثالی اور حسین بنانے کے لئے دونوں کا ہر معاملے میں صحت مند ہونا ضروری ہے اور دونوں کے لئے اپنے جیون ساتھی کی صحت کے متعلق جاننا بھی اس ہی قدر ضروری ہے۔
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 
بشکریہ: marham.pk

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: