بالوں کی چٹیا بنا کر رکھا کرو کھلے نہ چھوڑا کرو ورنہ ۔۔۔۔ کچھ ایسے نقصان جو کھلے بال رکھنے والی لڑکیاں نہیں جانتیں

image
 
لڑکیوں کے لیے ہمارے مشرقی معاشرے میں لمبے بال خوبصورتی کی علامت ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بڑی بوڑھیوں ان کی خوبصورتی کے لیے اکثر بچیوں کے بالوں پر مختلف قسم کے ٹوٹکے آزماتی ہوئی نظر آتی ہیں- دیگر تمام ٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ بزرگ خواتین لڑکیوں کے کھلے بالوں کو دیکھ کر بہت تنقید کرتی ہیں اور اکثر یہ باتیں کہتی نظر آتی ہیں کہ بالوں کو چٹیا بنا کر رکھا کرو کھلا نہ چھوڑا کرو ورنہ کوئی جن عاشق ہو جائے گا ۔ جن کے عاشق ہونے کی بات میں کتنی حقیقت ہے اس کے بارے میں تو یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے مگر اس بات کو سب ہی مانتے ہیں کہ بالوں کی چٹیا بنا کر رکھنے سے بالوں کو بہت سارے فائدے حاصل ہو سکتے ہیں جو کہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں-
 
بالوں کی چٹیا بنانے کے فائدے
عام طور پر جو لڑکیاں بالوں کی چٹیا بنا کر رکھتی ہیں ان کے بالوں کو جو فائدے حاصل ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں
 
بالوں کے دو منہ نہیں بنتے ہیں
عام طور پر بالوں کے دو منہ بن جانے سے وہ کمزور ہو جاتے ہیں جس کو روکنے کے لیے بڑی بوڑھیاں چاند کی شروع کی تاریخوں میں بالوں کو نیچے سے تھوڑا سا تراش لیتی ہیں مگر یہ مستقل علاج ثابت نہیں ہو سکتا ہے- اکثر جب رات میں کھلے بالوں سے سونے والی لڑکیوں کے بالوں کو جب تکیے کے غلاف سے رگڑ لگتی ہے تو اس سے بالوں کے دو منہ بن جاتے ہیں جو کہ بالوں کو کمزور کر دیتی ہیں- مگر جو لڑکیاں بالوں کی چٹیا بنا کر سوتی ہیں ان کے بالوں کو تکیے سے رگڑ کم لگتی ہے جس سے ان کے بالوں کے دو منہ بننے کا عمل رک جاتا ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں-
 
image
 
بال چمکدار ہوتے ہیں
بالوں کو نمو پانے کے لیے قدرتی نمی کی ضرورت ہوتی ہے مگر روزمرہ کی آب و ہوا اس کی اس قدرتی نمی کو کم کرنے کا باعث ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بال خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں- اس نمی کو فراہم کرنے کا وعدہ ویسے تو بالوں کی حفاظت کرنے والے بہت سارے شیمپو اور دوسرے پروڈکٹ کرتے ہیں لیکن بالوں کی چٹیا بنانے سے اس نمی کو قدرتی طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے- جب بالوں کی چٹیا بنا لی جاتی ہے تو اس سے وہ بیرونی خشک ہوا سے محفوظ ہو جاتی ہے جس سے وہ چمکدار اور صحت مند نظر آتے ہیں-
 
بالوں کا ٹوٹنا کم ہو جاتا ہے
بالوں کو کھلا رکھنے کی صورت میں وہ تیزی سے الجھ جاتے ہیں اور ان کو سلجھانے کے لیے کنگھی کے دوران بہت سارے بال ٹوٹ جاتے ہیں یا کمزور ہو جاتے ہیں جب کہ بالوں کی چٹیا باندھنے کی صورت میں چٹیا کھولنے کے بعد بھی وہ سلجھے ہی رہتے ہیں- ان میں کنگھی کرنا آسان ہوتا ہے اور اس طرح ان کے ٹوٹنے کی شرح بھی کم ہوتی ہے-
 
image
 
بالوں کی لمبائی میں اضافہ
اگر بالوں کی جڑیں کمزور ہو جائیں تو ان کی لمبائی کے بڑھنے کی رفتار بھی سست ہو جاتی ہے کھلے بالوں میں قدرتی نمی کی کمی کے ساتھ ساتھ اس کی جڑیں بھی کمزور ہو جاتی ہیں- جس کی وجہ سے بالوں کی لمبائی کی رفتار سست ہو جاتی ہے-اس کے بر خلاف چٹیا بنا کر رکھنے سے نہ صرف بالوں کی جڑیں قدرتی نمی کو محفوظ رکھ کر جڑوں کو مضبوط بناتی ہے جس سے لمبائی میں تیزی سےاضافہ ہوتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: