آپ کے تکیے کا غلاف آپ کی خوبصورتی کا دشمن، مارکیٹ میں ایسے تکیے کے غلاف آگئے جو خوبصورتی بڑھائیں اور پرسکون نیند کا سبب بنیں

image
 
اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ پرسکون نیند انسان کی صحت کی بہتری اور چہرے کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے- مگر یہ ہم سب کے لیے نئی خبر ہے کہ تکیۓ کا غلاف چہرے کی خوبصورتی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتا ہے- حالیہ دنوں میں سلک اور کاپر والے تکیے کے غلاف سوشل میڈیا کا ایک بڑا ٹرینڈ بن گئے ہیں اور آن لائن سلک اور کاپر کے تکیے کے غلاف فراہم کرنے والی کمپنیاں ان غلافوں کی قلت کا شکار ہو چکی ہیں اور ان کی ڈیمانڈ اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ ان کی سپلائي پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں-
 
سلک تکیے کے غلاف کے فوائد
سلک تکیے کے غلاف سلک کے کپڑے سے تیار کیے جاتے ہیں ایک جدید تحقیق کے مطابق جو خواتین سلک کے تکیے کے غلاف کا استعمال کرتی ہیں- ایک جانب تو ان کی جلد کی ایکنی میں کمی واقع ہوتی ہے اور دوسری طرف ان کے چہرے کے کیل مہاسے بھی اس تکیے کے غلاف کے سبب کم ہوتے ہیں ۔ جب کہ جو لوگ کاٹن کے تکیے کے غلاف کو سونے کے لیے استعمال کرتے ہیں ان کے چہرے پر سوتی غلاف استعمال کرنے کے سبب منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں-
 
image
 
کاٹن کے غلاف سے نہ صرف چہرے کی جلد بے رونق ہوتی ہے بلکہ اس کی قدرتی نمی کو بھی سوتی تکیے کے غلاف کھینچ لیتے ہیں- سلک کے تکیے کے غلاف میل کو کم جذب کرتے ہیں اس وجہ سے وہ بیکٹیریا کی منتقلی جلد تک کم سے کم کرتے ہیں جو کہ جلد کے مسائل کا ایک بڑا سبب ہوتے ہیں-
 
کاپر والے تکیے کے غلاف
سلک کے تکیے کے کور کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں کاپر والے تکیے کےغلاف بھی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ان کور کے اندر پولیسٹر یا نائلون کے کپڑے میں کاپر آکسائڈ کو شامل کر کے بنایا جاتا ہے-
جدید تحقیق کے مطابق ایسے تکیے کے غلاف ایٹنی بیکٹیریل ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ جلد کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اور یہ جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھ کر جھریاں بننے کے عمل کو روکتے ہیں جس کی وجہ سے جلد جوان اور پر رونق رہتی ہے-
 
image
 
کاپر والے تکیے کے غلاف کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے عام طور پر ہسپتالوں میں استعمال کیے جانے والے غلافوں میں کاپر کا استعمال کافی عرصے سے اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے کافی عرصے سے کیا جا رہا ہے مگر عام استعمال حالیہ دنوں میں ہی میڈیکل ماہرین کی تحقیقات میں شروع کیا گیا ہے-
 
کاپر والے تکیۓ کے غلاف جلد کے خلیات کو بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں اس وجہ سے رات سوتے ہوۓ رگڑ لگنے سے بالوں اور چہرے کی جلد کو جو نقصان پہنچنے کا اندیشہ کم سے کم ہوتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: