چند منٹ کی چہل قدمی اور۔۔ چٹ پٹے کھانوں کے استعمال کے بعد 5 طریقے جو کولیسٹرول اور بلڈپریشر سے بچاؤ میں مدد فراہم کریں

image
 
عموماً تلی ہوئی چیزیں بہت مزیدار ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ہم انہیں حد سے زیادہ بھی کھا جاتے ہیں- لیکن تلی ہوئی غذائیں بہت زیادہ کولیسٹرول پر بھی مشتمل ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کھانے کے بعد ہمیں تکلیف اور بےچینی کا سامنا بھی رہتا ہے- طویل عرصے تک تلی ہوئی غذائیں کھانا آپ کو ہائی کولیسٹرول اور بلڈپریشر کا مریض بھی بنا سکتا ہے- لہذا، یہ ضروری ہے کہ زیادہ کھانے کی مشق کو کم کریں اور تیل والے کھانوں سے بھی پرہیز کریں۔ لیکن، اگر آپ اپنے پسندیدہ تلے ہوئے کھانے کھانا بھی چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کو کھانے کے بعد 5 کام لازمی کریں تاکہ آپ ان کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکیں-
 
نیم گرم پانی
اگر آپ کھانا کھانے کے بعد اپھار پن محسوس کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ تھوڑا سا نیم گرم پانی پی لیں- یہ پانی کھانا کھانے کے 30 سے 40 منٹ بعد پینا ہے- ماہرین کے مطابق پانی غذائی اجزاﺀ اور خارج ہونے والے اجزاﺀ کو بھی سنبھال کر رکھتا ہے لیکن نیم گرم پانی غذائی اجزاﺀ کو ہاضمے کے لیے توڑ دیتا ہے اور آپ خود کو ہلکا محسوس کرتے ہیں-
image
 
ڈیٹوکس ڈرنک
اپنے جسم کو سکون فراہم کرنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ لیموں پانی کا استعمال کریں- یہ ایسے زہریلے مادے خارج کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے جو تلی ہوئی غذائیں کھانے کے سبب آپ کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لیموں پانی وزن کم کرنے کے حوالے سے بھی معاون ثابت ہوتا ہے-
image
 
پیدل چلیے
ماہرین کے مطابق بھاری بھرکم کھانا کھانے کے بعد 20 منٹ کی چہل قدمی کے سے ہاضمے کے نظام میں بہتری آتی ہے- اور یہ عمل پیٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بہتر ہوتا ہے اور ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے-
image
 
دہی کھائیں
بھاری کھانے کے 20 سے 25 منٹ بعد دہی کھانا بھی آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے- دہی نظامِ ہضم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے اسی لیے یہ کولیسٹرول والی غذاؤں کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے-
image
 
پھل کھائیں
کھانے کے 60 منٹ بعد فائبر سے بھرپور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں- یہ آپ کو قبض سے بھی بچائیں گے اور ہاضمے کے نظام کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائیں گے- ماہرین یہ بھی تجویز دیتے ہیں کہ کولیسٹرول والے کھانے کے بعد اگلے دو کھانے سبزیوں اور پھلوں پر مشتمل ہونے چاہئیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: