دس دن میں بڑھتے وزن کی چھٹی۔۔۔سیب کا سرکہ فوائد سے بھرپور

image
 
قدرت نے اپنی دی گئی ہر نعمت میں بے شمار خزانے چھپائے ہیں اور انہی میں سے ایک ہے سیب کا سرکہ۔۔۔ سیب اپنے اندر یوں بھی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے لیکن اس کے سرکے کی افادیت بھی اپنی جگہ ہے۔۔۔
 
پیٹ کی بیماری میں سیب کا سرکہ جادوئی کام کرتا ہے اور پیٹ کو صاف کردیتا ہے۔۔۔
 
گردے میں پتھری کو نکالنے کے لئے بھی اکثر طبیب سیب کے سرکے سے ہی دوا بناتے ہیں۔۔
 
جن لوگوں کے چہرے پر بہت زیادہ کیل مہاسے ہوتے ہیں وہ اگر سیب کا سرکہ لگائیں تو مہاسے اور دانے دب جاتے ہیں۔۔
 
سینے کی جلن، تیزابیت، معدے کی گرمی سے نجات دلاتا ہے ۔۔۔جن لوگوں کو بہت متلی ہو رہی ہو وہ اگر سیب کے سرکے کا استعمال کریں تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔۔۔
 
image
 
سانس کی تکلیف میں بھی سیب کے سرکے کا استعمال بہت مدد دیتا ہے
 
کچھ خاص قسم کی الرجی اور خارش میں سیب کے سرکے کا استعمال ایک بہترین دوا ہے۔۔۔مستقل استعمال سے بالکل خاتمہ ہوجاتا ہے۔۔
 
جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور انسولین لیول کو بھی متوازن رکھتا ہے-
 
وزن کی زیادتی کے شکار افراد کے لئے سیب کا سرکہ ایک دوست کی طرح ہے جو باقاعدہ جسم سے چربی کو کاٹتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔۔۔
 
جن لوگوں کے سر میں شدید درد رہتا ہے وہ سیب کے سرکے سے اپنا یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔۔۔ مائیگرین کا بہت بہترین علاج ہے یہ۔
 
image
 
کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے اور جسم میں کسی بھی طرح اس موذی بیماری سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔۔۔
 
ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں وہ لوگ جو سیب کے سرکہ کا استعمال کرتے ہیں کافی حد تک کامیاب رہتے ہیں اور ان کا درد بھی ختم ہوجاتا ہے وقت کے ساتھ۔
 
کیڑے کے کاٹنے پر خاص طور پر کھٹمل کے کاٹے پر اگر سیب کے سرکے کو لگایا جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔۔۔
 
غرض یہ کہ اس کرشماتی سرکے سے کئی مسائل حل ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: