ذیابطیس کے مریض اگر صرف ان پھیکی چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں تو شوگر خود بخود کنٹرول ہو جائے گی

image
 
کھانے کی تین ایسی سفید چیزیں جو میٹھی نہیں ہوتیں مگر ذیابطیس کے مریض کے لیے سخت خطرناک ہوتی ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اتنی اموات گزشتہ سال میں کرونا وائرس کے سبب نہیں ہوئی ہیں جتنی اموات ذیابطیس کے مرض کے سبب ہوئيں۔ ذیابطیس کے مرض میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہ بیماری بنیادی طور پر غیر صحت مند طرز زندگی کے سبب ہوتی ہے جس میں سب سے اہم کردار ہماری خوراک کا ہے-
 
ذیابطیس کی بیماری اور ہماری خوراک
ذیابطیس کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے خوراک کو درست رکھنا بہت ضروری ہے۔ بلکہ ماہرین غذائيت کے مطابق اس بیماری کی شدت کو کم کرنے کے لیے سب سے بنیادی حربہ ہی پرہیز ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں میں یہ بھی غلط فہمی ہوتی ہے کہ یہ بیماری میٹھا کھانے سے بڑھتی ہے اس وجہ سے وہ میٹھی چیزوں سے پرہیز کر کے ہی اس کو صحت مند طرز زندگی سمجھتے ہیں جب کہ میٹھی چیزوں کے علاوہ کچھ اور اشیا بھی ایسی ہوتی ہیں جو شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں-
 
ذیابطیس اور غذا میں شامل تین چیزیں
عام طور پر ہماری غذا میں تین سفید چیزیں ایسی شامل ہیں جو کہ اگرچہ میٹھی نہیں ہوتی ہیں مگر ان کا استعمال خون میں شوگر لیول کو خطرناک حد تک بڑھانےکا سبب بن سکتی ہیں-
 
سفید آٹا
آٹے کے اندر اگرچہ چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور 100 گرام آٹے کے اندر اعشاریہ چار گرام چینی ہوتی ہے مگر اس میں بڑی مقدار میں کاربو ہائيڈریٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ ہضم ہونے کے دوران شوگر میں تبدیل ہو جاتے ہیں-خاص طور پر سقید آٹے کا گلیسمک انڈيکس 72 سے 85 تک ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو تیزی سے اوپر لے کر جاتا ہے اس وجہ سے ذیابطیس کا مریض اگر سفید آٹا کھانا بند کر دیں تو اس سے ان کو شوگر کنٹرول کرنے مین بہت مدد ملتی ہے-
image
 
چاول
چاول جو کہ ہم سب کی خوراک کا لازمی جز تصور کیا جاتا ہے۔ مگر درحقیقت اس کا گلیسمک انڈيکس بھی بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے فوراً شوگر لیول بڑھ جاتا ہے- اس وجہ سے ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اگر چاول کھانے کے عادی ہو بھی چکے ہیں تو براؤن چاول کا استعمال کریں جو صحت کے لیے مفید ہو سکتے ہیں-
image
 
آلو
آلو دنیا میں سب سے زيادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے جس کو ہر عمر کے لوگ دنیا کے ہر حصے میں بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر اس کا گلیسمک انڈيکس سفید آٹے سے بھی زیادہ ہوتا ہے- اور اس کے استعمال سے شوگر میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ آلو کھانا بالکل چھوڑ دیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیں کہ یہ سبزی آپ کے لیے نہیں ہے -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: