درد سے آرام اب آپ کے ہاتھوں میں موجود، ہاتھوں کے مختلف حصوں کا مساج کریں اور ان بیماریوں سے آرام میں مدد پائیں

image
 
ہاتھ انسان کے وجود کا وہ حصہ ہیں جس کے اندر انسان کی تقدیر پوشیدہ ہوتی ہے ۔ ان ہاتھوں سے محنت کر کے انسان اپنی تقدیر خود بنا سکتی ہے ۔ جب کہ اس حوالے سے کسی دست شناس کی نظر سے ہاتھوں کو دیکھیں تو وہ ہاتھوں کی لکیروں سے انسان کے ماضی و مستقبل کا حال بیان کر دے گا- مگر کچھ لوگ ہاتھوں کو انسان کے ہاتھوں کو اس کی بہت ساری بیماریوں کا علاج بتاتے ہیں۔ یہ افراد ریفلیکسولوجسٹ کہلاتے ہیں جن کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ انسان کے جسم کے تمام حصوں کے سارے پریشر پوائنٹ اس کے ہاتھوں میں موجود ہوتے ہیں۔ ہاتھوں کے ان پریشر پوائنٹ کو خاص انداز میں دبانے سے بہت ساری بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے- ایسے ہی کچھ پوائنٹ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
سر درد اور ذہنی دباؤ کا علاج
ماہر ریفلیکسالوجی کے مطابق سر درد اور ذہنی دباؤ کا ہاتھ کے انگوٹھے سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اس لیے سر درد یا ذہنی دباؤ کی صورت میں ایک ہاتھ کے انگوٹھے کو تصویر کے مطابق دوسرے ہاتھ سے پانچ منٹ تک دبائیں اور اس کے بعد یہی عمل دوسرے ہاتھ کے ساتھ بھی کریں تو اس سے سر درد اور ذہنی دباؤ میں صرف دس منٹ میں افاقہ ہو سکتا ہے-
 
image
 
کمر درد اور پٹھوں کے درد کا علاج
کمر درد اور پٹھوں کے سبب ہونے والے درد کا تعلق انسانی ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے ہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لیے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کی شہادت کی انگلی کو پکڑ کر پانچ منٹ تک دبائیں اس سے نہ صرف کمر کے درد میں آرام ملے گا-
 
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا اور اعصاب کو پرسکون کرنا
ہائی بلڈ پریشر اور اعصاب کو پرسکون کرنے کا تعلق انسانی ہاتھ کی درمیانی انگلی سے ہوتا ہے اگر بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہو اور کسی وجہ سے انسان اعصابی دباؤ کا شکار ہو تو اس صورت میں اس کو اپنے ہاتھ کی درمیانی انگلی کو دبائیں اور پانچ منٹ تک دبائے رکھیں- اس کے بعد اس عمل کو دوسرے ہاتھ سے بھی دہرائیں- اس عمل کو کرنے سے بلڈ پریشر نہ صرف کنٹرول ہوتا ہے بلکہ اعصاب بھی پر سکون ہوتے ہیں-
 
سانس کی بیماریوں کے علاج کے لیے
آج کل کے زمانے میں ایک کمانے والے سے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے اسی وجہ سے اکثر گھروں میں مرد اور عورت دونوں ہی اپنا کیرئير بنانے میں لگے ہوتے ہیں ۔ کیرئير کی اس دوڑ میں ان کی گھریلو ذمہ داریاں پس پشت چلی جاتی ہیں- جس کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ان کے درمیان جو بانڈ ہوتا ہے وہ کمزور ہونے لگتا ہے جس کے سبب معمولی سی بات بھی علیحدگی تک پہنچ سکتی ہے۔ اس وجہ سے ہر جوڑے کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کے لیے سب سے پہلی اہمیت ان کے گھر اور تعلق کو ہونی چاہیے کیرئير کی باری اس کے بعد آتی ہے- اگر انسان اپنی ترجیحات کا تعین درست انداز میں کر لے تو یہ ان کے رشتے کی مضبوطی اور خوبصورتی میں اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے-
 
متلی ڈائیریا اور ہاضمے کے علاج کے لیے
اگر متلی، ڈائیریا یا قبض کے مسائل کا سامنا ہو تو اس صورت میں ایک ہاتھ کو پھیلا کر دوسرے ہاتھ کی انگلیوں سے اس کا گول گول پانچ منٹ تک مساج کریں اس دوران گہرا سانس لیں اور کچھ دیر سانس روکنے کے بعد خارج کریں اس سے متلی ، ڈائیریا اور معدے کے جملہ امراض میں فائدہ ہوتا ہے-
 
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: