سب کچھ ٹھیک کیا پھر ایسا کیوں ہوا... وزن میں کمی کے دوران کی جانے والی 5 عام غلطیاں جو وزن کم ہونے کے بجائے بڑھا دیتی ہیں

image
 
وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کی آرام دہ زندگی نے ہم میں سے بیشتر کو اضافی وزن کا شکار بنا دیا ہے۔ اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ پہلے ہی صحت مند معمولات کی طرف مائل ہوچکے ہیں، لیکن پھر بھی کئی افراد کا وزن کم نہیں ہوپایا ہے۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟ پریشان نہ ہوں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔ یہاں کچھ عام غلطیوں کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
 
مکمل خوراک نہ لینا
اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کم کھانے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے تو جان لیجیے آپ غلطی پر ہیں- کم کیلوری والی غذا کھانے سے آپ کا وزن شروع میں کم ہو سکتا ہے لیکن کچھ عرصے کے بعد اس کے نتائج منفی آتے ہیں- جب ہم اپنی خوراک کم کرتے ہیں تو ہمارا دماغ یہ سوچنے لگتا ہے کہ ہم کسی مشکل میں ہیں اور وہ ہمارے جسم کے مختلف عمل کو سست روی کا شکار بنا دیتے ہیں- یہ مختلف عمل کیلوریز کو جلانے کے علاوہ میٹابولز اور بلڈ پریشر کے نظام کو متوازن رکھنے کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں لیکن ان عمل میں خرابی وزن بڑھانے کا سبب بننے لگتی ہے-
 
مخصوص غذاؤں کو اپنی خوراک سے نہ نکالیں
اگر آپ چند مخصوص غذائیں کھانے سے اجتناب کرتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ اب آگے بڑھیں- کسی بھی مکمل یا مخصوص فوڈ گروپ جیسے پروٹین، کارب اور چربی کو اپنی خوراک سے ختم نہ کریں۔ یہ چیزیں بھی آپ کی خوراک میں لازمی ہونی چاہئیں کیونکہ یہ آپ کو وٹامن، معدنیات، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ فراہم کرتی ہیں۔
 
image
 
زیادہ ورزش فائدہ مند نہیں
بہت زیادہ ورزش بھی وزن کم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی- یہ حقیقت ہے کہ باقاعدگی سے کی جانے والی ورزش وزن کم کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن اضافی ورزش کرنے سے اکثر نتیجہ الٹ نکلتا ہے- کئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزن کم کرنے میں 70 فیصد اہم کردار غذا کا جبکہ 30 فیصد کردار ورزش کا ہوتا ہے-
 
زیادہ تر بیٹھے رہنا
طویل وقت تک بیٹھے رہنا بھی نقصان دہ ہوتا ہے- جب آپ بغیر حرکت کیے بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کا جسم لیپیس پیدا کرنا بند کر دیتا ہے، یہ ایک چربی روکنے والا انزائم ہے جو آپ کے وزن میں کمی کے مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 
image
 
آپ کو نیند پوری کرنی چاہیے
نیند آپ کے وزن میں کمی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہر روز 6 سے 8 گھنٹے تک نہ سونا آپ کے وزن میں کمی کے سفر کو متاثر کر سکتا ہے۔ نیند سے محروم افراد میں میٹابولزم کی کارکردگی سست پڑ جاتی ہے ان لوگوں کے مقابلے میں جو روزانہ 6 سے 8 گھنٹے سوتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: