بال بنائے لمبے، گھنے اور وزن بھی گھٹائے۔۔ تارا میر تیل کے ایسے فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں

image
 
تارا میرا کا پودا پاک و ہند میں عام طور پر جو یا چنے کے پودے کے ساتھ اگایا جاتا ہے اس کا پھل مولی سے چھوٹے سائز کا ہوتا ہے اس کے پتے بھی مولی کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ذائقے کے اعتبار سے یہ قدرے ترش ہوتا ہے اور اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک تیل نکالا جا سکتا ہے ۔ یہ تیل مختلف حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
 
تارا میرا کے تیل کے فوائد
تارا میرا کا تیل پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہ جلد اور دوسرے کئی حوالوں سے بہت افادیت کا حامل ہے-
 
تارا میرا کے تیل کے جلد پر اثرات
اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات ہوتے ہیں۔ یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ اس کی بہترین اینٹی فنگل خصوصیات کے سبب یہ جلد پر کسی بھی قسم کے فنگل انفیکشن سے بچاتا ہے۔ یہ اینٹی سیپٹک بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ایسے وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- یہ جلد پر لگنے کی صورت میں بعض افراد میں جلن کا باعث ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مساج کے لیے بہترین ہوتا ہے اور اس سے جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے-
 
تھکن کو اور ذہنی دباؤ کو دور کرے
تارا میرا کے تیل کے مساج سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اس وجہ سے ذہنی دباؤ یا تھکن کی صورت میں اگر اس تیل سے مساج کیا جائے تو اس سے نہ صرف تھکن دور ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے-
 
image
 
بال لمبے اور گھنے کرے
تارا میرا کے تیل کے بالوں پر حیرت انگیز اثرات ہوتے ہیں یہ نہ صرف بال لمبے اور گھنے کرتا ہے بلکہ خشکی اور سکری کا خاتمہ بھی کرتا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے تارا میرا کے تیل کے چند قطروں کو اپنے شیمپو یا بالوں میں لگانے کے کسی بھی تیل میں شامل کر لیں اور نہانے سے قبل اس کو ہفتے میں ایک بار دو گھنٹے قبل لگا لیں -تارا میرا کے تیل سے سر کی جوؤں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
 
ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
ذیابطیس کے مریضوں کی جلد پر خارش یا فنگل انفیکشن کے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں- ایسے مریض اگر تارا میرا کے تیل کو جلد پر باقاعدگی سے لگائیں تو اس انفیکشن کے امکانات میں واضح کمی واقع ہوتی ہے اور اس کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں-
 
تارا میرا کا تیل بینائی کے لیے مفید
تارا میرا کے تیل میں لیوٹن نامی ایک مادہ موجود ہوتا ہےجو کہ بینائی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس وجہ سے کھانے کے تیل میں چند قطرے تارا میرا کے تیل کے شامل کرنے سے اس کے اندر اس کی طاقت چلی جاتی ہے اور کمزور بینائی والے افراد کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
 
image
 
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے
جو لوگ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی غذا میں تارا میرا کے تیل کو شامل کریں جس سے ان کے جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے اور اس وجہ سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے- وزن کم کرنے کے خواہشمند لوگ تارا میرا کا ساگ بھی کھانے میں پکا کر استعمال کر سکتے ہیں جو کہ وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: