بستر سے باہر نکلنے سے پہلے اپنی ٹانگیں ہلائیں تو… لُو بلڈپریشر کی وہ علامات جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں

image
 
عموماً ہائی بلڈ پریشر پر بہت زیادہ توجہ اور بات چیت کی جاتی ہے کیونکہ یہ فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے- لیکن ہم کم ہی لو بلڈ پریشر کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ یہ صحت کے کئی مسائل پیدا کرسکتا ہے-
 
ہمارے بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کا انحصار ہماری دن بھر کی سرگرمیوں پر ہوتا ہے- لیکن بلڈ پریشر کی سطح میں اچانک کمی یا انتہائی کم سطح ہونا چکر آنا اور بیہوشی کا باعث بن سکتا ہے۔ شدید حالتوں میں، کم بلڈ پریشر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک نارمل انسان کا بلڈ پریشر 80 اور 120 ہوتا ہے-
 
لو بلڈ پریشر کی علامات:
 
کمزوری:
لو بلڈ پریشر کی کیفیت میں آپ کو کمزوری اور تھکن محسوس ہوسکتی ہے- بلڈ پریشر کی سطح میں اچانک کمی کی صورت میں آپ کے لیے سہارے کے بغیر دو تین قدم بھی چلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
 
چکر آنا اور بےہوش ہونا:
لو بلڈپریشر میں چکر بھی آتا ہے لیکن اگر بلڈ پریشر کچھ زیادہ ہی کم ہوجائے تو انسان بےہوش بھی ہوسکتا ہے-
 
image
 
توجہ مرکوز کرنے میں دشواری اور دھندلا پن:
جسم کے اعضاء میں بلڈ پریشر کا ناکافی بہاؤ بھی کسی کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے قریب رکھی ہوئی اشیاء کو واضح طور پر نہ دیکھ سکیں یا پھر ہاتھ میں موجود کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل پیدا ہوجائے۔
 
سرد جلد اور تیز سانس:
کم بلڈ پریشر جھٹکے کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کے جسم کو ٹھنڈا اور جلد پسینے میں بدل سکتا ہے۔ یہاں تک کہ آپ کی سانس کی رفتار بڑھ جائے گی اور آپ کی نبض کمزور ہو جائے گی۔ اگر آپ کو یہ علامت نظر آتی ہے تو آپ کو فوری طبی مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
 
وہ اقدامات جو آپ گھر پر کر سکتے ہیں:
اگر آپ باقاعدگی سے لو بلڈ پریشر کے مسئلے سے دوچار ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وہ اس کی وجہ کا جائزہ لے کر اس کے مطابق ادویات تجویز کرے گا۔ کچھ چیزیں جو آپ گھر پر کر سکتے ہیں جب لو بلڈ پریشر میں مبتلا ہوں:
 
image
 
زیادہ سے زیاد پانی کا استعمال کریں
صحت مند اور سوڈیم سے بھرپور غذائیں کھائیں
ٹماٹر کا جوس باقاعدگی سے پئیں
خون کے بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے بستر سے باہر نکلنے سے پہلے اپنی ٹانگیں ہلائیں
 
ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں:
اگر توجہ نہ دی جائے تو، لو بلڈ پریشر صحت کے شدید مسائل کا باعث بن سکتا ہے اور یہاں تک کہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ مندرجہ ذیل علامات میں سے کسی کا مشاہدہ کرتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے:
دانے
سانس کی کمی
چکر آنا ، یا الجھن
منہ، زبان، گلے یا ہونٹوں کی سوجن۔
نگلنے میں دشواری
لرزہ طاری ہونا

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: