لوگوں کے منہ میں 32 دانت ہوتے ہیں مگر اس نوجوان کے منہ میں ایک دو نہیں پورے پچاس دانت زیادہ، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ہر انسان کے منہ میں 28 دانت ہوتے ہیں مگر بالغ ہونے کے بعد اس کے منہ میں چار عقل داڑھوں کا اضافہ ہو جاتا ہے جس کے بعد دانتوں کی منہ میں تعداد 32 ہو جاتی ہے-
 
ایسا ہی ایک نوجوان نتیش بھی ہے جس کا تعلق بہار انڈیا سے ہے۔ اس کا شمار اس حوالے سے دنیا کے کچھ خاص افراد میں ہوتا ہے جس کے نچلے جبڑے میں گزشتہ پانچ سالوں سے تیزی سے دانتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا-
 
یہاں تک کہ اس نتیش کا پورا جبڑا نیچے کی جانب سے دانتوں سے اس حد تک بھر گیا کہ ان کو گننا بھی دشوار ہو گیا ڈاکٹروں کے مطابق نتیش ایک بہت ہی کمیاب بیماری میں مبتلا ہیں جس کو انہوں نے کمپلیکس اوڈونٹما کا نام دیا جو کہ ایک قسم کا ٹیومر ہی ہے جس میں دانتوں کے خلیات تیزی سے خود کو تقسیم کر کے اپنی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ کرنے لگتے ہیں-
 
image
 
جس کی وجہ سے نتیش کے منہ میں دانتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گيا اور وہ منہ میں دانتوں کے بھر جانے کے سبب سخت اذیت اور تکلیف کا شکار تھا۔ اس کا واحد حل ڈاکٹروں کے مطابق ان دانتوں کو نکالنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔
 
دانتوں کا یہ ٹیومر نچلے جبڑے کے دونوں جانب پھیلا ہوا تھا جس کے آپریشن کا فیصلہ اندرا گاندھی انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرمنیش منڈل نے کیا۔ ان کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں نتیش کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی تھی-
 
دانتوں کی اضافی تعداد کے سبب ان کے جبڑے سوجھ چکے تھے اس کے منہ کے اندر ہر جگہ اتنے دانت بھر چکے تھے کہ انہوں نے اس کے چہرے کو بد وضح اور بد صورت بنا دیا تھا-
 
image
 
ڈاکٹرز نے نتیش کا تین گھنٹوں کا طویل آپریشن کیا جس میں ان کو اندازہ ہوا کہ نتیش کے منہ کے اندر 32 کے بجائے 82 دانت موجود ہیں اس کے بعد ایک ایک کر کے ڈاکٹر نتیش کے منہ سے اضافی دانت نکالتے گئے-
 
یہاں تک کہ تین گھنٹوں کے آپریشن کے نتیجے میں نتیش کے منہ سے پچاس اضافی دانت نکالے جا سکے جس کے بعد نتیش کا منہ اضافی دانتوں سے خالی ہو گیا اور عام لوگوں کی طرح اس کے منہ میں بھی 32 دانت رہ گئے-
 
تاہم ڈاکٹروں نے نتیش کے منہ کے اندر سے نکالے جانے والے تمام دانتوں کی تصاویر بھی بنائيں اور انہوں نے نتیش کو فل ٹائم آبزرویشن میں بھی رکھا ہوا ہے کہ اگر اس کے منہ میں دوبارہ سے اس طرح دانت نکلنے لگیں تو فوری ٹریٹمنٹ کر سکیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: