ہر وقت نیند اور تھکن محسوس ہوتی ہے تو.. 5 کھانے جو سستی ختم کرتے ہیں، جانیے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

image
 
کچھ لوگوں کو وقت بے وقت جمائی آتی ہے جس کہ وجہ سے کوئی کام کرنا مصیبت بن جاتا ہے یہاں تک کہ کسی اہم میٹنگ اور کام. کے دوران بھی نیند کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران بار بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں بے وقت سونے کی عادت مذید بڑھ گئی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جائے گا جو ماہرین کے مطابق بے وقت کی نیند روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور جسم کو توانائی بخشتی ہیں
 
وٹامن سی
وٹامن سی جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ فعال رکھتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت اور ہاضمے کے نظام کو بھی سست نہیں پڑنے دیتا۔ ایک عام. غلط فہمی ہے کہ وٹامن سی کو سٹرس پھلوں یعنی لیموں، کینو وغیرہ سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ ہری مرچیں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں
 
image
 
ایک تہائی حصہ پھل
ماہرین کے مطابق کھانے کی پلیٹ کا ایک تہائی حصہ پھلوں کے لیے مخصوص کردیا جائے تو یہ معدنیات، وٹامنز اور فائٹو کیمیکلز کی وافر مقدار دے کر توانائی کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیتے ہیں جس سے جسم سے تھکاوٹ اور سستی کا احساس جاتا رہتا ہے
 
پھلیاں
 پھلیاں تھکاوٹ دور کرنے والے آئرن اور میگنیشیم کے حصول کا ایک بڑا زریعہ ہیں اور معدنیات سے بھی بھرپور ہیں
 
کیفین
دوپہر کے وقت ممکن ہو تو 20 منٹ ضرور لیٹیں کیوں کہ یہ تھکاوٹ کا احساس کم کرے گا اور کیفین کی تھوڑی مقدار لیں جس میں ایک کپ چائے یا کافی لی جاسکتی ہے۔ ہلکے سے آرام کے بعد چائے پینا تھکاوٹ اور نیند کو بھگا دے گا
 
گوشت
گوشت آئرن کا ایک بہت بڑا زریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق 27 فیصد خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں کمی اور ہر وقت تھکن کا احساس رہتا ہے۔ سرخ گوشت کے علاوہ مچھلی اور مرغی کا گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: