چینی سے وزن بڑھتا ہے لیکن میٹھا چھوڑا بھی نہیں جاتا۔۔۔ 4 ایسی چیزیں کون سی ہیں جنہیں چینی کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے؟

image
 
قدرت نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے لیکن ہم نے غیر ضروری ریفائننگ اور مختلف مرحلوں سے گزار کر قدرتی چیزوں کے فائدوں کو بھی کم کردیا ہے لیکن اس بات کا احساس تب ہوتا ہے جب یہ چیزیں ہمیں نقصان پہنچانے لگتی ہیں۔ ان میں سے ایک چیز چینی بھی ہے جو بنائی تو گنے سے جاتی ہے لیکن بہت زیادہ پالش اور ریفائن ہو کر موٹاپے اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم کچھ ایسے اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جو چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں اور خالص ہونے کی وجہ سے چینی کی طرح نقصان دہ بھی نہیں ہیں
 
خالص شہد
خالص شہد کو چینی کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ شہد بہت زیادہ پروسیسڈ نہ ہو بلکہ خالص شکل میں ہو۔ شہد اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ جیسی خصوصیات رکھتا ہے اور قدرتی طور پر میٹھا ہوتا ہے۔
image
 
کھجور کا پاؤڈر
کھجور بھی قدرتی طور پر میٹھی ہوتی ہے۔ اسے گرائینڈ کرکے پاؤڈر بنالیں اور چائے کافی میں چینی کی جگہ استعمال کریں۔ کھجور کے پاؤڈر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اسے کیک اور کوکیز وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
image
 
ناریل کی شکر
ناریل کی شکر بازار میں “کوکونٹ شوگر“ کے نام سے آرام سے مل جاتی ہے۔ یہ شکر قدرتی طریقے سے ناریل سے بنائی جاتی ہے اس لئے اسے بھی سفید چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناریل کی شکر آنتوں کے ساتھ ہاضمے کے لئے بھی مفید ہے۔ اس کا ذائقہ تھوڑا مختلف اور زیادہ مزیدار ہوتا ہے
image
 
میپل کا شربت
میپل ایک درخت ہے جس کے پتوں سے شکر بنائی جاتی ہے۔ اس شکر میں اینٹی آکسیڈینٹ کے علاوہ معدنیات بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ شکر عام طور پر سیرپ کی صورت میں بازار میں ملتی ہے اور اسے آئس کریم، فروٹ چاٹ اور سلاد وغیرہ میں ڈالا جاسکتا ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: