وزن کم کرنا ہے تو کچی کھجور کھائیں۔۔۔کچی کھجور کے حیرت انگیز فوائد

image
 
کھجور ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد بیش بہا ہیں۔۔۔لیکن پکی ہوئی کھجور کی نسبت کچی کھجور زیادہ فوائد اور زیادہ ذائقہ رکھتی ہے۔۔۔
 
پہلا فائدہ یہ ہے کہ کچی کھجور میں فائبر کی زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ کھانے کے بعد بھوک بھی کم لگتی ہے اور پیٹ بھی نہیں بڑھتا۔۔۔کیونکہ کچی کھجور میں کیلوریز کی مقدار پکی ہوئی کھجور کی نسبت کم ہوتی ہے اس لئے اسے کھانے سے وزن بڑھنے کا ڈر نہیں ہوتا۔۔۔عموماً موٹاپے کے شکار افراد کو میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے لیکن وہ وزن کے باعث کھا نہیں پاتے۔۔۔
 
پکی کھجور زیادہ کھانے سے ڈرتے ہیں کہ کہیں وزن اور نا بڑھ جائے لیکن اب اگر میٹھا کھانے کو دل چاہے تو ڈائٹ کے دوران بھی کچی کھجور کھانے سے یہ شکایت ختم ہوجائے گی۔۔۔
 
image
 
کچی کھجور قبض کشا ہے۔۔۔اس کے بیج نکال کر اسے پیس لیں اور ایک چمچہ کھائیں گرم دودھ کے ساتھ تو پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔۔۔اس میں میگنیشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو جسم کی تمام تر ضرورتوں کو پورا کرتی ہے۔۔۔
 
کچی کھجور کھانے والے دیر سے بوڑھے ہوتے ہیں اور ان کا دماغ بھی تیز رہتا ہے۔۔۔
 
image
 
کچی کھجور کھانے سے سانس کی تکالیف میں بھی کافی فائدہ حاسل ہوتا ہے اور ایک دور میں اسے ٹی بی کے علاج کی غرض سے بھی مریضوں کو کھلایا جاتا تھا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: