ٹوائلٹ جانے سے پہلے اگر آپ ہاتھ نہیں دھوتے تو آپ کی یہ عادت آپ کو ان سنگین مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے

image
 
صدیوں سے خواتین اپنے بچوں کو یہ سکھاتی آئی ہیں کہ جب بھی باتھ روم سے آؤ ہاتھ صابن سے ضرور دھو لینے چاہیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عادت ہم سب میں اتنی پختہ ہو چکی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک باتھ روم سے نکل کر اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھوتا ہے-
 
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے ٹوائلٹ جانے سے قبل بھی اچھی طرح ہاتھ دھونے ضروری ہیں یہ بات ایک جانب تو ہماری بچپن کی عادات کے خلاف ہے اس کے ساتھ ساتھ سننے بھی عجیب لگتی ہے۔ اس حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی باتیں بتائیں گے جو ہم بچپن سے غلط کرتے آرہے ہیں اور وہ ہمیں صحت کے سنگین خطرات میں مبتلا کر سکتی ہیں -
 
زيادہ نہانا صحت کے لیے خطرناک
آج تک ہم یہی سنتے آئے ہیں کہ نہانا صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے اور نہانے سے ہمارے پورے جسم کی صفائی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں- لیکن اب جدید ترین تحقیقات کی روشنی میں ماہرین نے یہ بیان کیا ہے کہ زيادہ نہانا صحت کے لیے مفید ہونے کے بجائے مضر ثابت ہو سکتا ہے-
 
image
 
کولمبیا یونی ورسٹی کے انفیکشس ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کے مطابق بہت زیادہ نہانے سے جلد کی قدرتی چکنائی ختم ہو جاتی ہے اور وہ خشک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے اور اس میں جراثیم گھر بنا لیتے ہیں جو جسم میں داخل ہو کر طرح طرح کی بیماری پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- اس وجہ سے اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو دن میں ایک بار سے زيادہ نہانے سے بچیں-
 
ٹوائلٹ جانے سے پہلے ہاتھ دھونا ضروری
اس بات سے تم ہم سب ہی واقف ہیں کہ ہمارے ارد گرد ہر چیز پر مختلف اقسام کے جراثیم ، بیکٹیریا اور وائرس موجود ہوتے ہیں جن کو چھونے سے وہ ہمارے ہاتھوں کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔ ٹوائلٹ بغیر ہاتھ دھوئے جانے کی صورت میں یہ جراثیم ہمارے ہاتھوں سے ہمارے جسم کے نازک حصوں کو منتقل ہو جاتے ہیں-
 
یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد یو ٹی آئی یعنی پیشاب کے راستے میں ہونے والے انفیکشن کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں- اس وجہ سے یہ یاد رکھیں کہ ٹوائلٹ جانے سے قبل لازمی طور پر ہاتھ دھو لینے چاہیے-
 
image
 
فلش کا بٹن انگلی سے نہ دبائیں
ٹوائلٹ کو گھر کا وہ حصہ قرار دیا جاتا ہے جہاں پر جراثیموں کی موجودگی سب سے زيادہ ہونے کا امکان ہوتاہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک فرد کے فلش کرنے کے بعد بھی اس کے ہاتھوں کے جراثيم فلش کے بٹن پر نوئے منٹ تک موجود رہتے ہیں ۔
 
اس وجہ سے اگر اس کے بعد کوئی دوسرا فرد فلش کا بٹن دبائے گا تو وہ جراثیم اس کے ہاتھوں سے دوسروں تک منتقل ہو جائيں گے- اس وجہ سے اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ فلش کے بٹن کو انگلی کے کنارے سے دبانے کے بجائے انگلی کی پشت سے دبائیں تاکہ بعد میں ہاتھ دھو کر ان جراثیموں سے بچا جا سکے-
 
صبح شام منہ دھونا جلد کے لیے خطرناک
 چہرے کی جلد آپ کی صحت کی عکاس ہوتی ہے جس کی صفائی کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے مگر اس کی صفائی رکھنے کے لیۓ دن میں دو سے تین بار اس کو صابن سے رگڑ کر دھونا چہرے کی جلد کے لیے بہت خطرناک بھی ہو سکتا ہے-
 
image
 
بار بار صابن سے منہ دھونے سے چہرے کی جلد پر موجود چکنائی کی حفاظتی تہہ ختم ہو کر جلد خشک اور تہہ رونق ہو جاتی ہے اس کے علاوہ جلد کی پی ایچ ویلیو بگڑ جاتی ہے جس سے عمر کے اثرات جلد پر تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور انسان وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے لگتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: