اب وزن کم ہوگا صرف سونے سے کیونکہ۔۔ جانیے کتنا سونے سے وزن کس طرح کم ہوسکتا ہے؟

image
 
لوگ وزن کم کرنے کے لئے مختلف طریقے اپناتے ہیں کوئی اپنی خوراک کم کرنے کے چکر میں بالکل ہی بھوک ہڑتال پر چلاجاتا ہے تو کوئی ورزش میں اعتدال کا دامن چھوڑ بیٹھتا ہے اور بیمار ہوجاتا ہے۔ جب کہ وزن کو صحت مندی کی حد میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ مناسب غذا اور ورزش کے ساتھ بھرپور نیند کا بھی خیال رکھا جائے۔ تحقیق کے مطابق انسان کو 8 گھٹے کی نیند لازمی لینی چاہئیے۔ رات کی نیند بار بار ٹوٹنے کے بجائے جتنی پرسکون ہو اتنا بہتر ہے۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کو بتایا جائے گا کہ بھرپور نیند وزن کم کرنے میں کس طرح فعال کردار ادا کرتی ہے
 
قوت مدافعت بڑھاتی ہے
اگر آپ زیادہ دیر جاگتے ہیں تو آپ کے جسم کو انفیکشن سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارا جسم قدرتی طور پر صفائی کررہا ہوتا ہے اور ذخموں کو ٹھیک کررہا ہوتا ہے جبکہ غیر فطری طور پر جاگنے سے قوت مدافعت میں کمی ہوجاتی ہے
 
image
 
میٹابولزم میں رکاوٹ
زیادہ دیر جاگنے والوں کا میٹابولزم کم پوتا ہے۔ جبکہ پرسکون نیند لینے والے لوگوں کا میٹابولزم کم نیند لینے والے لوگوں کی نسبت کہیں بہتر اور فعال ہوتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں اور ذیابطیس 2 کا خطرہ بڑھادیتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ دیر جاگنے سے بھوک محسوس ہوتی ہے اور انسان کئی بار خوراک لینے پر مجبور ہوجاتا ہے
 
تناؤ کم کرتی ہے
نیند میں کمی کارٹیسول نامی ہارمون کی زیادتی کا باعث بنتی ہے جو کہ جسم میں تناؤ کی کیفیت کو بڑھاتا ہے جبکہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تناؤ اور موٹاپے کا گہرا تعلق ہے اور اسٹریس موٹاپے کو بڑھانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
 
اچھی نیند کے لئے مددگار طریقے
ایسی نیند حاصل کرنا جو بھرپور ہو اور وزن کو اعتدال میں رکھے اس کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں نمکیات اور پانی کی سطح کو کم نہ ہونے دیا جائے اس کے علاوہ فائبر والی غذاؤں کو خوراک میں شامل کریں۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے موبائل اور باقی گیجٹس کا استعمال ترک کردیں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: