آم کے آم گھٹلی کے دام، سستی گھٹلی مگر فائدے ہزار، سر کی خشکی بھگائے خوبصورت بنائے

image
 
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا سبب اگر ایک جانب اس کا لذيذ اور ذائقہ دار ہونا ہے تو دوسری جانب اس کے طبی فوائد سے بھی کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ آم کے پودے کا ہر حصہ کسی نہ کسی حوالے سے اہم ہوتا ہے
آم کی گھٹلی بھی اس کا ایک ایسا ہی حصہ ہے جو کہ کچی حالت میں تو چبا کر کھایا جا سکتا ہے مگر اس کی کڑواہٹ کے سبب اس کو کوئی نہیں کھاتا ہے جب کہ دوسری جانب جب یہ گھٹلی پھل کے ساتھ پک جاتی ہے تو اس کے اوپر ایک لکڑی کا چھلکا سا آجاتا ہے جس کے بعد یہ عام انداز میں کھانے کے ‍قابل نہیں رہتی ہے
 
آم کی گھٹلی کے استعمال کا طریقہ
آم کی گھٹلی کے اوپر سخت والے حصے کو جب چھری سے کاٹا جاتا ہے تو اس کے اندر سےایک نرم گھٹلی نمودار ہوتی ہے جو کہ بیش بہا فائدوں کی حامل ہوتی ہے اس کو اچھی طرح سے پیس کر پاوڈر کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے
 
آم کی گھٹلی کے فوائد
 
سر کی خشکی دور بھگاۓ
آم کی گھٹلی سر کی خشکی کے خاتمے کے لیۓ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔اس کے لیۓ بیچوں کا تیل نکال لیں اور اس کو سر پر لگائیں اس سے نہ صرف سر کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بال بھی لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں
 
اس حوالے سے مذید بہتر نتائج کے لیۓ آم کی گھٹلی کے تیل میں ہم وزن سرسوں کا تیل ملا لیں اور اس آمیزے کو ایک ہفتے تک دھوپ میں رکھیں اس کے بعد اس کو بالوں پر لگائیں ۔ اس سے وقت سے پہلے بالوں کو سفید ہونے سےبھی روکا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک دمک بھی بحال ہوتی ہے
 
image
 
جلد کو بہتر بناۓ
آم کی گھٹلی ایک قدرتی موسچرائزر کہلائی جاتی ہے یہ جلد کو قدرتی نمی فراہم کر کے اس کی چمک دمک کو بحال کرتی ہے اور صحت مند بناتی ہے جلد کے اوپر داغ دھبوں اور چھائیوں کا خاتمہ کر کے خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے
 
آم کھانے کےبعد اس کی گھٹلی کا منہ پر دس منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں اس سے جلد چمک دار ہو گی
 
اس کےعلاوہ آم کی گھٹلی کے پاوڈر سے ہر روز صبح منہ دھونے سے نہ صرف رنگ گورا بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے
 
ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ مفید
آم کے موسم میں ذیابطیس کے مریضوں کا آدھا وقت گھر والوں سے لڑتے گزرتا ہے کیوں کہ آم زیادہ کھانا شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے ۔ آم کی گھٹلی کے پاوڈر کے استعمال سے جسم میں موجود وہ ہارمون ایکٹو ہو جاتے ہیں جو خون میں موجود شوگر کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں اس وجہ سے خون میں شوگر لیول میں کمی کا باعث بنتے ہیں
 
بدہضمی سے نجات دلاۓ
عام طور پر گرمی کے موسم میں ہاضمےکے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کا ایک سبب گرمی کے سبب بیکٹیریا کی بڑھتی ہوئی نشو نما ہوتی ہے اور دوسرا سبب مکھیوں کا بڑھ جانا بھی ہوتا ہے
 
image
 
گرمی کے موسم میں اگر چٹکی بھر آم کی گھٹلی کے پاوڈر کو دن میں دو بار استعمال کریں تو اس سے معدے کو وہ طاقت مل سکتی ہے جس سے وہ اس معدے کی خرابی کا مقابلہ کر سکتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: