یہ علامتیں نظر انداز نہ کریں۔۔۔ ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کس خطرناک بیماری کا اشارہ دے رہے ہیں؟

image
 
ناخن کی خراب رنگت کو غیر معیاری صابن اور کاسمیٹکس سے جوڑا جاتا ہے۔ اکثر لوگ یہ بھی سجھتے ہیں کہ کپڑے یا برتن دھونے یا اسی طرح کے دیگر کاموں سے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار یا پھر بدرنگ ہوجاتے ہیں۔ لیکن طب کے شعبے میں کی گئی کئی تحقیق کے مطابق ناخنوں کے رنگ اور ان کی صحت کا تعلق براہِ راست ہماری اپنی صحت سے ہوتا ہے۔ نیچے ہم ایسی عام علامتوں کا ذکر کررہے ہیں جو اگر آپ کے ناخنوں میں موجود ہیں تو آپ کو اپنی صحت پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
 
ناخن کاٹنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی
اگر آپ کو ناخن کاٹنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تو ایک بار اپنی انگلیوں کو غور سے دیکھیں۔ بہت ممکن ہے آپ ناخن ک یا ناخن کے آس پاس کی جِلد کترنے کی عادت میں مبتلا ہوں۔ یہ عادتیں بے وجہ نہیں ہوتیں ان کا تعلق انسان کے نفسیاتی مسائل سے ہوتا ہے جن کا نتیجہ اکثر ڈپریشن یاانزائٹی جیسی ذہنی بیماریوں کی صورت نکلتا ہے۔ اگر آپ ناخن کترتے ہیں تو پھر آپ کو کسی نفسیاتی معالج سے مشورہ کرنا چاہئیے
 
image
 
پتلے اور ٹوٹے پھوٹے ناخن
کچھ لوگوں کے ناخن بہت زیادہ پتلے اور ٹوٹے پھوٹے ہوتے ہیں ایسے ناخنوں کے لئے ڈاکٹر مائیکل گریگر کہتے ہیں کہ یہ صورت حال غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جسم میں پوٹاشیم اور پروٹین کی کمی ہو تو ناخن مضبوط نہیں ہوپاتے۔ ناخنوں کی اچھی صحت کے لئے خشک میوہ، پالک، بینز اور کیلے کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے
 
نقلی ناخن سے انفیکشن ہوسکتا ہے
فیشن کی خاطر خواتین نقلی ناخنوں کا استعمال کرتی ہیں جو کبھی کبھی غیر معیاری بھی ہوتے ہیں۔ اگر نقلی ناخنوں کے استعمال کے بعد آپ کو اپنی انگلیوں میں سوزش یا درد محسوس ہو تو یہ انفیکشن کی ابتدائی علامت ہوسکی ہے جسے فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے
 
ناخن پر کالا دھبہ
ناخنوں پر کالی کلیر یا کالے دھبوں کو کبھی نظر انداز نہیں کریں۔ یہ سیاہی ناخن کے نیچے میلانوما نامی زہریلے عنصر کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جو کینسر کی علامت ہے۔
 
image
 
ناخنوں کا بے رنگ ہونا
ناخن کاٹتے ہوئے ان کی رنگت کا بھی جائزہ لیں اگر ناخن پھیکے اور بے رنگ نظر آرہے ہیں تو اس کی وجہ دل کی بیماریوں سے جڑی ہوسکتی ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: