انڈے میں موجود ایسی چیز جو دکھائے کمال، بوڑھے کو جوان اور بچے کو توانا بنا دے

image
 
انڈے کا شمار ایسے کھانوں میں ہوتا ہے جس کو بجا طور پر سپر فوڈ کہا جا سکتا ہے ۔ انڈہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے ایک حصہ سفیدی اور دوسرا حصہ زردی کہلاتا ہے۔ یہ دونوں حصے غذائيت کے اعتبار سے بہت فوائد کے حامل ہوتے ہیں-
 
انڈے کی زردی سفیدی سے زیادہ مفید
لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ انڈے کی زردی سفیدی کے مقابلے میں زیادہ غذائيت اور طاقت کی حامل ہوتی ہے ایک انڈے کی زردی میں 55 کیلوری توانائی موجود ہوتی ہے جب کہ انڈے کی سفیدی میں یہ توانائی صرف 15 کیلوری ہوتی ہے-
 
انڈے کی زردی طاقت کا خزانہ
ماضی میں انڈے کی زردی کے حوالے سے یہ تاثر قائم تھا کہ اس میں ایسی چکنائی موجود ہوتی ہے جو خون میں کولیسٹرول لیول کا اضافہ کرتا ہے مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ سنہرے رنگ کی زردی سونے کی طرح ہی فائدہ مند ہوتی ہے-
 
image
 
اس میں وٹامن بی 6 ،بی 12، وٹامن اے ڈی اور کے کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ نہ صرف جسم کو طاقت فراہم کرے بلکہ اس میں موجود کچھ ایسے وٹامن بھی پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی شریانوں کی اندرونی سوزش کو ختم کر کے دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے-
 
بوڑھے کو جوان اور بچے کو توانا بنائے
انڈے میں موجود آئرن کا نوے فی صد زردی میں موجود ہوتا ہے اسی طرح انڈے میں موجود کیلشیم کا بھی نوے فی صد زردی میں ہی موجود ہوتا ہے۔ اتنی بڑی مقدار میں آئرن اور کیلشیم کی موجودگی بزرگ افراد کی ہڈیوں کو مضبوطی دیتی ہے اور ان کے اندر آئرن کی موجودگی طاقت فراہم کرتی ہے-
 
اسی طرح بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کو بھی نشونما کے لیے آئرن اور کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ انڈے کی زردی سے مل سکتی ہے-
 
خواتین کو حسین تر بنائے
انڈے کی زردی کے استعمال سے خواتین بھی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتی ہیں اس کے لیے انڈے کی زردی کا ماسک بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے لیے ایک انڈے کی زردی لے ہیں اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ بادام کا تیل شامل کر لیں۔
 
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں کہ یہ یکجان ہو جائیں ۔ اس کے بعد انگلی سے دائرے کی شکل میں اس آمیزے کو جلد پر لگائيں اور اس دوران اس کے خشک ہونے تک خاموشی سے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں خشک ہونے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں-
 
image
 
اس ماسک سے چہرے پر سے نہ صرف کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد کی قدرتی چمک دمک بھی بحال ہوتی ہے-
 
کوفتے اور کباب کو ٹوٹنے سے بچائے
اکثر قیمے کے کباب یا کوفتے بنانے کے دوران یہ ٹوٹ جاتے ہیں جس سے کھانے کی شکل بگڑ جاتی ہے اس ٹوٹنے کے عمل سے بچانے کے لیے قیمے کے اندر انڈے کی زردی کو شامل کرنے سے نہ صرف یہ ٹوٹنے سے بچتے ہیں بلکہ اس سے ان کی لذت میں بھی اضافہ ہوتا ہے-
 
انڈے کی زردی کے ان فوائد کے علاوہ اگر آپ بھی کچھ فوائد جانتے ہیں تو اس کو کمنٹ سیکشن میں شئير کریں تاکہ اس سے دوسرے لوگ بھی مستفید ہو سکیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: