نیند میں کمی یا زیادتی۔۔۔ 6 ایسی خاموش عادات اور علامات جن کا تعلق دل کی تباہی سے ہے

image
 
دل کی بیماریاں عام طور پر جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اور اگر جان بچ بھی جائے تو بھی انسانی صحت کے لئے رسکی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ دل کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔ اکثر دورہ پڑنے یا دل کو دیگر امراض لاحق ہونے سے قبل کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن کچھ خاموش علامتیں ضرور ہوتی ہیں جن پر اگر بر وقت غور کرلیا جائے تو ان سے بچا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسی علامتوں اور عادتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو بظاہر بہت معمولی لیکن حقیقت میں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں
 
1- اینٹی بایئوٹکس کا زیادہ استعمال
اینٹی بایئوٹکس کا زیادہ استعمال دل کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بہت زیادہ عرصے تک اینٹی بایئوٹکس دواؤں کا مستقل استعمال دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان دواؤں کا استعمال ترک کردیں بلکہ ان کو صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی کھائیں تو بہتر ہے۔
 
2- حد سے زیادہ ذمہ داری اٹھانا
کیا آپ کو اپنے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری محسوس ہوتی ہے؟ یا آپ غیر معمولی طور پر دوسروں سے سنجیدہ مزاج رکھتے ہیں تو آپ کو یقینی طور پر اپنے مزاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ دیگر ممالک میں اس مسئلے کے حل کے لئے “لافٹر تھیراپیز“ بھی کروائی جاتی ہیں۔ سنجیدہ مزاج اور اسٹریس دل پر دباؤبڑھاتا ہے اس لئے بہت زیادہ سنجیدہ رہنے سے گریز کریں۔ دوستوں کے ساتھ ہفتے میں ایک بار باہر ضرور جائی یا کوئی کامیڈی فلم دیکھیں تا کہ اسٹریس لیول کم ہوسکے
 
image
 
3- زیادہ سونا یا کم سونا
انسومنیا یعنی نیند کی شدید کمی دل کے لئے شدید رسک ہے اگر ہفتے میں تین بار نیند کی کمی کا شکار ہوں تو اسے وارننگ سائن سمجھیں۔ اسی طرح اگر آپ 9 گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لئے سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت دل کی بیماری کا خطرہ 30 گنا بڑھا دہتی ہے۔ یہاں تک کے دوپہر میں قیلولہ کا عمل بھی خطرناک ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 58 فیصد خواتین جو دوپہر میں سونے کی عادی ہوتی ہیں ان میں موت کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔
 
4- دانت صاف نہ کرنا
شاید سننے میں یہ عجیب لگے لیکن گندے دانتوں کا تعلق دل کی صحت سے بھی ہوتا ہے۔ دانتوں کی بری صحت بیکٹیریل انفیکشن بڑھاتی ہے اور اس سے شریانوں ی بیماری ہوسکتی ہے اس لئے سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد دانتوں کو برش کریں اور ضرورت ہو تو ڈینٹسٹ سے بھی دانت صاف کروائیں
 
5- خوراک
اگر آپ سوچتے ہیں کہ دل کی بیماریوں کے لئے آپ کی عمر ابھی بہت کم ہے تو آپ کو مطالعہ کرنا چاہیئے کہ دل کے امراض اب کم عمر لوگوں حتٰی کے بچوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور ان کی بڑی وجہ خوراک میں بے اعتدالی ہے۔ بڑا گوشت، تمباکو اور الکوحول یا فاسٹ فوڈ کا زیادہ رجحان دل کی بیماریوں کی شرح میں اضافہ کررہا ہے
 
6- آنکھوں کے گرد ہالہ
اگر آپ کی آنکھوں کی پتلیوں کے اطراف سفید ہالہ نمودار ہورہا ہے تو یہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی طاقتور نشانی ہے۔ جسم میں کولیسٹرول یا چکنائی کی سطح میں اضافہ ہونا سیدھا دل کی بیماریوں کی طرف لے جاتا ہے اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: