یہ مت کھانا ورنہ بچہ ضائع ہوجائے گا۔۔۔۔کیا یہ صحیح ہے یا غلط

image
 
ایک عورت کے لئے ماں بننا دنیا کا سب سے قیمتی تحفہ ہے اور وہ کسی بھی قیمت پر اپنے اس تحفے کو کھونا نہیں چاہتی۔ اس لئے وہ ہر اس بات پر دھیان دیتی ہے جو اس کے اور اس کے ہونے والے بچے کے لئے بہتر ہو۔ خاص طور پر کھانے پینے کے حوالے سے وہ تمام تر باتوں کو مانتی ہیں۔ لیکن کیا ایسی کسی بھی بات میں حقیقت ہے؟
 
اب تم دو لوگوں کا کھاؤ
یہ سوچ کہ اب تمہیں اتنا کھانا ہے کہ دو لوگوں کا پیٹ بھرے بالکل غلط نظریہ ہے۔ کیونکہ اگر ایک حاملہ عورت اس مقدار میں کھائے گی تو بڑھا ہوا وزن بچے کی پیدائش کے بعد کم کرنا آسان نہیں ہوگا اور ڈپریشن کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریاں بھی زندگی کا حصہ بن جائیں گی۔ کوشش کریں کہ زیادہ کھانے کے بجائے صحیح کھانے کا انتخاب کریں۔ چینی، نمک اور فیٹ کا استعمال کم کر کے دلیہ، پھل، دالیں اپنی خوراک میں بڑھا دیں۔
 
ہلکے رنگ کی غذائیں کھاؤ تاکہ بچہ گورا ہو
بچے کا رنگ صاف ہو اس امید کے ساتھ خواتین کو ایسی چیزیں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن کا رنگ ہلکا ہو۔ جبکہ کالی یا گہرے رنگ کی چیزوں سے پرہیز کرواتے ہیں۔ اس کا کوئی تعلق بچے کے رنگ سے نہیں ہوتا۔ بچہ اسی رنگ کا پیدا ہوگا جو اس کے والدین اور خاندان کا ہے۔۔۔
 
image
 
یہ پھل مت کھانا ورنہ بچہ ضائع ہوجائے گا
اکثر بڑے بوڑھے حاملہ ماں کو انناس، پپیتا، ہرے کیلے کھانے سے منع کرتے ہیں کہ اسے کھانے سے بچہ ضائع ہوجائے گا۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ اس کا کوئی بھی حقیقت سے تعلق نہیں اور ایسا کوئی کیس آج تک سامنے نہیں آیا۔ بچہ ضائع ہونے کی بنیادی وجہ کسی قسم کا انفیکشن یا کسی بھی قسم کی کی ہوسکتی ہے۔
 
image
 
بالائی والا دودھ پیو طاقت آئے گی
بچہ کی پیدائش سے پہلے ماں کو کہا جاتا ہے زیادہ سے زیادہ بالائی والا دودھ پیو تو ہی طاقت آئے گی۔ یہ ایک خام خیالی ہے کیونکہ بغیر بالائی کا دودھ ماں کے لئے زیادہ متوازن ہوگا اور اس کے معدہ پر بھاری بھی نہیں ہوگا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: