پسینہ زحمت نہیں رحمت ہے… اگر پسینہ نہ آئے تو آپ کے جسم کے ساتھ چند خطرناک چیزیں لازمی ہوں گی

image
 
یقیناً پسینہ آنا ایک پریشان کن بات ہوتی ہے اور انسان الجھن کا شکار ہوجاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کے پاس بدبو آتی ہے بلکہ جراثیم بھی چپکے رہ سکتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پسینہ آپ کے جسم کے لیے کتنا ضروری ہے اور اگر یہ نہ آئے تو کیا ہوگا؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں-
 
جلد سے نمی غائب
پسینہ ہماری جلد میں نمی قائم رکھنے کا باعث بنتا ہے اور اگر پسینہ نہ ہو تو ہماری جلد خشک ہوجائے گی اور اس میں نمی بحال رکھنے کے لیے اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی-عام طور پر پسینہ جراثیم کش اثرات پیدا کرتا ہے جو مسام کھولنے کا سبب بنتا ہے اور ہماری جلد کی صفائی ہوجاتی ہے- اسی لیے اگر پسینہ رک جائے تو ہماری جلد پر موجود جراثیم ہمیں نقصان پہنچاتے رہیں گے-
image
 
گردوں میں پتھری کا خطرہ
بعض تحقیق کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پسینہ ایک ایسی ورزش ہے جو ہمارے جس سے سوڈیم کو باہر نکالتی ہے بصورت دیگر ہمارے گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جائے گا- اور اسی سوڈیم کے نکلنے کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے-
image
 
گرم موسم میں جسم کے ٹھنڈا ہونے میں مشکل
پسینے کا بنیادی کام جسم کو ٹھنڈا کرنا ہوتا ہے- اگر پسینہ آنا بند ہوجائے تو آپ کو چکر آنے لگیں گے اور متلی کی شکایت کے علاوہ بہت زیادہ گرمی بھی محسوس ہوگی- اس کی علامت یہ ہے کہ آپ کو پٹھوں کے درد کی شکایت بھی پیدا ہوتی ہے جبکہ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی لاحق ہوجاتا ہے- اور اس سے زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں-
image
 
آپ کے اندر کیا چل رہا ہے؟
آپ کے جسم کا پسینہ ہی آپ کو یہ سمجھنے کے لیے تیار کرتا ہے کہ ابھی آپ خوفزدہ ہیں یا کسی الجھن کا شکار٬ آپ کو ٹھنڈک محسوس ہورہی ہے یا گرمی٬ یا پھر آپ کچھ مصالحہ دار کھا رہے ہیں یا گرم- پسینہ ہی ہمارے جسم کو اس بات سے آگاہ کرتا ہے کہ اندر کیا چل رہا ہے- یعنی اگر پسینہ نہ آئے تو آپ کا جسم کسی بھی چیز کے احساس سے عاری رہے گا-
image
 
فیصلہ سازی میں کم وقت لگتا ہے
ایک تحقیق کے مطابق پسینہ آنے کے بعد لوگ فیصلہ سازی میں زیادہ وقت لیتے ہیں اور غلط یا رسکی فیصلے لیتے ہیں جس کی وجہ اینزائٹی ہے- البتہ پسینہ نہ آئے تو اینزائٹی کے باوجود لوگوں کو فیصلہ کرنے میں کم وقت لگتا ہے اور عام طور پر ان کے فیصلے صحیح ثابت ہوتے ہیں- تاہم یہ ایک پسینہ نہ آنے کا فائدہ ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: