ہم تین بہنیں ہیں کاش ہمارا ایک بھائی ہوتا تو ۔۔۔۔ کووڈ سے انتقال کرنے والے شخص کی بیٹی کو اکیلے دواؤں کے لئے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

image
 
“کاش ہمارا کوئی بھائی ہوتا جو انجیکشنز لانے میں ہماری مدد کرتا اور میں اپنے ابو کے پاس آئی سی یو میں ٹہر سکتی۔ انھیں چھوڑ کر انجیکشن کی تلاش میں نکلنا میرے لئے بہت تکلیف دہ تھا“
 
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نمرہ کہتی ہیں کہ کورونا میں مبتلا ان کے والد کو ڈاکٹرز نے خون پتلا کرنے والا انجیکشن “کلیزن“ تجویز کیا تھا مگر انجیکشن اسپتال میں موجود نہیں تھا ۔ نمرہ کی دو بہنیں ملک سے باہر رہتی ہیں اس لئے والد کو بچانے کے لئے انجیکشن کا انتظام انھیں خود ہی کرنا تھا انھوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام فارمیسیز چھان لیں لیکن انھیں مطلوبہ انجیکشن کہیں نہیں ملا جس کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا سے اس حوالے سے مدد طلب کی۔ لیکن جب تک انجیکشن انھیں ملتا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
 
منہ مانگی قیمتوں پر ادویات کی فروخت
پاکستان میں کورونا میں ریلیف دینے والی ایمرجینسی ادویات کافی جگہوں پر دستیاب نہیں اور اگر چند ایک جگہ مل رہی ہیں تو منہ مانگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔ ایک اور شہری بلاول کا کہنا ہے کہ “کورونا کے ہاتھوں مجبور لوگ ان ادویات کو منہ مانگی قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں“
 
ادویات اور آکسیجن کی قیمت میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تیسری لہر کے دوران پاکستان میں چند ادویات جیسا کہ ’اکٹمرا‘ انجیکشن کی مانگ میں اضافہ ہونے کی وجہ سے قلت ہوئی لیکن حکومت نے بروقت ہی اس کو درآمد کر کے اس قلت پر قابو پا لیاہے جبکہ سماجی کارکن نے بی بی سی سے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز دیکھ کر لوگوں نے بغیر ضرورت آکسیجن سیلینڈر خرید کر ذخیرہ کرلیے جس کی وجہ سے آکسیجن کی قلت ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود یہ قلت بھارت کے مقابلے میں ہہت کم ہے۔
 
image
 
معمولی دوائیں اور آلات کی عدم دستیابی
حیرت انگیز طور پر کورونا میں مبتلا افراد کو دی جانے والی زیادہ تر گولیوں میں پیراسیٹا مول اور آئبوپروفین شامل ہیں۔ یہ ادویات ملتی تو بہت سستی ہیں لیکن ان میں شامل ہونے والے بہت سے اجزاء پاکستان کو باہر سے منگوانے پڑتے ہیں۔ لہذا پاکستان کی دواساز کمپنیز کو اس حوالے سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی وجہ سے اگر دیگر ممالک نے ان اجزاء کی سپلائی روک دی تو شہریوں کو کس صورتحال سے گزرنا پڑیگا۔
 
image
 
دوسری طرف کورونا میں استعمال کیے جانے والے عام آلات مثلاً تھرمامیٹر اور آکسی میٹر وغیرہ کی بھی ذخیرہ اندوزی پر پابند ہونی چاہئیے نیز ان کی قیمتوں پر بھی نظر رکھی جانی چاہئیے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: