زندگی سے پیار ہے تو.. جانیں CRP ٹیسٹ کیا ہے اور یہ کیوں لازمی کروانا چاہیے؟

image
 
آر ٹی پی سی آر (RT-PCR) اور سی ٹی اسکین (CT scan) کے علاوہ ، کچھ دوسرے ٹیسٹ بھی ہیں جو آپ کو کوڈ انفیکشن کی شدت کی جانچ کرنے اور بروقت علاج کے حوالے سے مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اور ایسا ہی ایک ٹیسٹ سی آر پی ٹیسٹ (CRP test) بھی ہے۔
 
یہاں اس مضمون میں ، ہم آپ کو بتائیں گے کہ CRP ٹیسٹ کیا ہے اور یہ CoVID مریضوں کی کس طرح مدد کرسکتا ہے؟
 
سی آر پی ٹیسٹ
 
image
 
یہ ایک ایسا ٹیسٹ ہوتا ہے جو جسم میں سوزش یا انفیکشن کی موجودگی کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ جسم میں انفیکشن کی بڑھتی ہوئی سطح کا پتہ لگانے کے لئے یہ عام طور پر کیا جانے والا ایک بلڈ ٹیسٹ ہے۔ کووڈ انفیکشن میں مبتلا افراد سی آر پی کی بلند سطح کا مشاہدہ کیا گیا ہے-
 
سوزش کیا ہے؟
سوزش ایک ایسی اصطلاح ہے جو مدافعتی نظام سے خارج ہونے والے کیمیائی مادوں کے بارے میں تفصیلات بیان کرتی ہے- سی آر پی ٹیسٹ مختلف پروٹین کو جانچتا ہے جس میں سوزش ہوتی ہے اور اسے cytokines کہا جاتا ہے- اور یہ ٹیسٹ معالجین کو کسی شخص کے جسم میں ہونے والی سوزش کی سرگرمی کی تصویر چند گھنٹوں کے اندر فراہم کرتا ہے۔
 
سی آر پی کی اعلیٰ سطح یہ ظاہر کرتی ہے کہ جسم میں انفیکشن بڑھ رہا ہے- سی آر پی خون میں جگر کے ذریعے بنتا ہے-
 
یہاں تک کہ اگر کسی شخص میں سی آر پی کی سطح 70 ملی گرام / ایل (mg/L) سے بھی زیادہ ہے، تو یہ اس جانب اشارہ ہے کہ مریض کا علاج فوری طور پر شروع کر دینا چاہیے-
 
نارمل سی آر پی لیول
عام طور پر سی آر پی کی سطح 30 ملی گرام سے لے کر 50 ملی گرام کے درمیان ہوتی ہے جو کسی خطرے کی علامت نہیں ہے-
 
image
 
کوویڈ 19 میں سی آر پی کی سطح میں اضافہ کیوں؟
سوزش والے cytokines کی اضافی پیداوار سی آر پی کی سطح کو بڑھا دیتی ہے- cytokines اپنے ردعمل سے pathogens کے خلاف مزاحمت کرتا ہے لیکن جب نظام ہائپر ایکٹو موڈ میں جاتا ہے تو یہ پھیپھڑوں کے ٹشوز کو نقصان پہنچانے لگ جاتا ہے-
 
سی آر پی ٹیسٹ کسے لازمی کروانا چاہیے؟
ماہرین کے مطابق درمیانے درجے کی علامات والے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے یہ ٹیسٹ ضروری نہیں ہے- یہاں تک کہ انفیکشن کے 5 دن گزر جائیں اور علامات میں شدت بھی نہ آئے- انفیکشن کے دوران کسی بھی وقت جن لوگوں میں شدید علامات ظاہر ہوں ان کا CRP ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ جب یہ ٹیسٹ وقت پر کیا جاتا ہے تو، انفیکشن کو بھی وقت پر ہی قابو کیا جاسکتا ہے اور بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔
 
سی آر پی ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
سی آر پی لیول جانچنے کے لیے آپ کے جسم سے خون کا نمونہ حاصل کیا جاتا ہے اور اس عمل میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: