بیٹھے بیٹھے پیٹ نکل آیا ہے۔۔۔ ایسی خوراک کھائیں جس سے بھوک بھی کم ہو اور وزن بھی

image
 
موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی سے لوگوں کا رہن سہن اور طرزِ زندگی بہت زیادہ بدل گیا ہے۔ دفاتر میں کام کرنے والے افراد سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اگر کھانا کھانا کم کریں تو قوت مدافعت کم ہونے لگتی ہے یا کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔ تو آئیے آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کا پیٹ تو بھرے گا ہی اس کے علاوہ وہ وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد دیں گی۔
 
1- ناریل کا تیل
ناریل کا تیل سبزیوں کے تیل کی خصوصیات رکھتا ہے اس میں صحت مند اجزاء کا خزانہ ہے جس کے زریعے وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔ ناریل کا تیل سلاد میں شامل کرکے کھا سکتے ہیں۔ عام کھانوں کو بھی ناریل کے تیل میں پکا کر کھایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ بیکنگ وغیرہ میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ کک اسٹارٹ کے لئے صبح نہار منہ دو چمچ ناریل کا تیل پی کر دن کا آغاز کرتے ہیں
 
image
 
2- لہسن کا استعمال بڑھائیں
لہسن بھی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ ایک طاقتور اینٹی مائیکروبیل ایجنٹ ہے۔ لہسن کو سالن اور چٹنیوں میں استعمال کریں۔ لہسن اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے جس سے قوت مدافعت میں بہت زیادہ بہتری آتی ہے
 
3- سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ کھانوں میں شامل کرنے سے پیٹ بہت دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ جسم کے اندر کی گرمی کو کم کرتا ہے اور سیب کے سرکے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آنتوں کی چربی کو پگھلاتا ہے۔ سیب کا سرکہ موٹاپا کم کرنے اور وزن کو اعتدال میں رکھنے کے لئے مشہور ہے
 
4- دار چینی پاؤڈر
دار چینی ایک سوپر فوڈ ہے اسے سلاد، فروٹ چاٹ یا گرین ٹی میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ تھوڑا سا دار چینی پاؤڈر آپ کے وزن کو بہت حد تک اعتدال پر لاسکتا ہے
 
5- سنہرا دودھ
ہلدی عام طور پر تمام ہی سالنوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ ہلدی میں اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہوتے ہیں۔ اگر ہلدی کو دودھ میں ملا کر پیا جائے تو یہ قوت مدافعت میں بھرپور اضافہ کرتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: