|
|
یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا جسم فیٹی ایسڈ خود نہیں
بنا سکتا لیکن مختلف غذاؤں کے زریعے اس کی کمی پوری کرنی پڑتی ہے جس میں
گری دار میوے، مچھلی شامل ہیں۔ بہت سے لوگ جنھیں مچھلی کھانا پسند نہیں
ہوتی وہ فش آئل کیپسولز کھا کر یہ کمی پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ |
|
فش آئل کیپسولز کھانے کے یوں تو کافی فائدے ہیں جیسے یہ
جسم میں سوجن کو کم کرتا ہے، جلد کے مسائل کم کرتا ہے۔ لیکن حالیہ ریسرچ کے
مطابق فش آئل کیپسول سے دل کی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے |
|
|
|
دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے |
یورپی ہارٹ جرنل کے مطابق اگرچہ لوگ فش آئل کیپسول دل کی
صحت بہتر بنانے کے لئے کھاتے ہیں لیکن اس کے کچھ خطرات بھی ہیں جیسے اس سے
Atrial fibrilation یعنی دل کی دھڑکن کا بہت تیز اور بے ترتیب ہونا شامل ہے |
|
آٹریل فیبریلیشن میں دھڑکن کا بے ترتیب ہونے کے علاوہ
خون کے جمنے اور فالج ہونے کے امکانات بھی ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ انکشاف
بھی کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے ہی دل کی بیماریاں لاحق ہیں وہ
آٹریل فیبریلیشن کے مرض کا زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اس لئے اگر آپ فش آئل
کیپسول کھاتے ہیں تو اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں |