صبح اٹھ کر چہرہ سوجا ہوا لگتا ہے تو۔۔۔ چہرے کے 5 عام مسائل اور ان کے حل میں مددگار نسخے

image
 
آج کل آلودگی سے بھرے ماحول اور ناقص غذاؤں کی بدولت ہمارے چہرے کی جلد اتنی جلدی خراب ہوجاتی ہے کہ ہم حیران رہ جاتے ہیں اور بچاؤ کے طریقے ہی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو جلد کے عام مسائل سے نمٹنے کے آسان ترین طریقے بتانے جارہے ہیں جو نا صرف اسکن کئیر میں آپ کی مدد کریں گے بلکہ آپ کو مہنگے پارلرز کے چکر کاٹنے سے بھی آزادی مل جائے گی
 
1- چہرے کی سوجن
اکثر سو کر اٹھنے کے بعد چہرہ سوجا ہوا سا محسوس ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں نمک ملا پانی کارآمد چیز ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں نمک اچھی طرح ملا لیں اور تولیہ کو دس منٹ اس پانی میں بھگونے کے بعد چہرے پر لگائیں۔ چند منٹوں میں سوجن کم ہونے لگے گی
 
image
 
2- بے جان، بے رونق جلد
بے رونق جلد کے لئے زیتون کے تیل سے بہتر کچھ نہیں۔ استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ تھوڑی دیر بھاپ لیں پھر 7 منٹ تک زیتون کے تیل کا چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس سے جلد جگمگا اٹھے گی۔ بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار یہ طریقہ اختیار کریں
 
3- دانے اور ایکنی
اکثر اہم موقعوں پر ہی چہرے پر دانے نمودار ہوجاتے ہیں جنھیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں ہوتا لیکن اگر تھوڑا سا شہد براہِ راست دانوں پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ تک لگارہنےکے بعد چہرہ دھویا جائے تو دانہ اتنا چھوٹا ہوجائے گا کہ با آسانی میک اپ میں چھپایا جاسکے
 
4- گرمی دانے اور سرخی
گرمی کے موسم میں چہرے پر بھی گرمی دانے ہوجاتے ہیں یا سرخی آجاتی ہے اس کو کم کرنے کے لئے آئ ڈراپس استعمال کرسکتے ہیں۔ طریقہ کار یہ ہے کہ کسی صاف روئی کے پھائے میں آئی ڈراپس کے قطرے ڈالیں اور بیس منٹ کے لیے روئی کو فریج میں رکھ دیں اور پھر چہرے پر لگائیں۔ اس سے سرخی کم ہوجائے گی۔
 
5- آنکھوں کے حلقے
ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ بیکنگ سوڈا حل کریں اور روئی کو اس میں بھگوئیں۔ پھر اس روئی کو آنکھوں کے نیچے دس سے پندرہ منٹ تک رکھیں اور تھوڑی دیر میں چہرہ دھو لیں۔ اگر آنکھوں کے نیچے مستقل حلقے ہوں تو روزانہ یہ طریقہ اختیار کریں اور روز ہی فرق محسوس کریں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: