افطار میں سوفٹ ڈرنک احتیاط سے استعمال کریں.... ایسا نہ ہو جسم کے اہم حصے سے ہاتھ دھو بیٹھیں، سوفٹ ڈرنکس کے وہ 5 نقصانات جن سے آپ ناواقف ہیں

image
 
ڈاکٹرز ہمیشہ ہی سوفٹ ڈرنکس اور کاربونیٹڈ مشروبات پینے سے لوگوں کو منع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان مشروبات کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آرہی۔ لوگ جانتے بوجھتے ان مشروبات کا استعمال کرتے ہیں خصوصاً رمضان میں افطار کے موقع پر سوفٹ ڈرنکس کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے سوفٹ ڈرنکس کے اثرات کا جو ہماری صحت کو ہر طرح نقصان پہنچاتے ہیں ۔
 
1- موٹاپے کی وجہ
سوفٹ ڈرنکس کاربونیٹڈ ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے بہت زیادہ کڑوے ہوتے ہیں۔ اس لیے ان میں مٹھاس پیدا کرنے کیلئے بے تحاشا چینی کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کیلوریز بڑھ جاتی ہیں جس سے سوفٹ ڈرنکس تیزی سے موٹاپا پیدا کرتے ہیں۔
image
 
2- گیس اور سینے میں جلن
سوفٹ ڈرنکس میں کاربن ڈائی آکسائڈ موجود ہوتا ہے جو پیٹ میں پہنچ کر گیس بن جاتا ہے یہ گیس معدے پر بھاری پڑتی ہے اور سینے میں جلن اور پیٹ میں اینٹھن پیدا کرتی ہے۔
image
 
3- ہڈیاں کمزور کرتی ہے
امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سوفٹ ڈرنکس استعمال کرنے والے لوگوں میں ہڈیوں کی کمزور زیادہ عام ہے۔ کچھ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ جتنی مقدار میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پی جائیں گی اسی تیزی سے ہڈیاں کمزور ہوں گی
image
 
4- دانتوں میں کیڑا
چینی کی بڑی مقدار کے علاوہ سوفٹ ڈرنکس، دانتوں پر موجود حفاظتی تہہ کا خاتمہ کرتی ہے اور اس کے مضر اجزاء منہ میں بہت دیر تک باقی رہتے ہیں
image
 
 افطار کے وقت سوفٹ ڈرنکس نہ استعمال کریں، طبی ماہرین
ماہرین کا کہنا ہے کہ سولہ گھنٹے روزہ رکھنے کے بعد افطار کے وقت سوفٹ ڈرنکس کا استعمال گردے کے لئے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ پیٹ صبح سے خالی ہوتا ہے۔ ان مشروبات کے بجائے گھر میں بننے والے شربت جیسے لیموں پانی یا لسی وغیرہ کا استعمال کریں کیونکہ وہ جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتے ہیں
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: