چہرے کا رنگ ہاتھوں اور پیروں کے رنگ سے مختلف کیوں؟ ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنانے والے چند آسان گھریلو ٹوٹکے

image
 
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے چہرے پر زیادہ توجہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں اور پیروں کا رنگ چہرے کے رنگ سے نہیں ملتا۔یہ تو واقعی عجیب لگتا ہے جب ہمارے چہرے کا رنگ مختلف اور ہاتھوں پیروں کا رنگ مختلف ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنے چہرے کا خیال رکھتے ہیں جس وجہ سے ایسا ہوتا ہے لیکن اگر ہم اپنے ہاتھوں اور پیروں کا بھی خیال کریں تو ہم ان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تاکہ ہم اس فرق کو دور کر سکیں۔ ہم کیسے اپنے ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں،یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
 
ہاتھوں اور پیروں کو گورا بنانے کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
آلو کا رس-
آلو میں غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں جو جلد کو بلیچ جیسی خصوصیات فراہم کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔
 
استعمال کا طریقہ
آپ آلو کو پتلے سلائس میں کاٹ کر اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر رگڑ سکتے ہیں،اس کے علاوہ آلو کا جوس نکال کر آپ اسے اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں،اور اس رس کو 15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور بہترین نتائج کے لئے آپ یہ عمل روزانہ بھی کرسکتے ہیں۔
 
شہد اور لیموں کا رس-
شہد نہ صرف ہماری جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ یہ ہماری جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ لیموں بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام آتا ہے۔ان دونوں کا مرکب سے جلد صاف اور گوری ہوتی ہے۔
 
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں ایک چمچ شہد لیں،اس میں آدھا ٹکڑا لیموں نچوڑیں۔آپ اس میں دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں۔کیونکہ دودھ جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اپنے ہاتھوں اور پیروں پر یہ مرکب لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔
 
بادام کا ماسک-
بادام میں غذائی اجزا پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کو سفید کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کو جوان بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
 
استعمال کا طریقہ
رات کو 7 سے 8 بادام پانی میں بھگو دیں،صبح اٹھ کر اس کا چھلکا اتار دیں اور اس میں 2 چائے کے چمچ دودھ،2 چائے کا چمچ بیسن،اور تھوڑے سے لیموں کے قطرے اس میں شامل کریں اور اس پیسٹ کو اپنے ہاتھوں پیروں پر لگا لیں۔15 منٹ بعد ہاتھوں اور پیروں کو دھولیں۔
 
image
 
بیسن کا آٹا-
چنے کا آٹا یا بیسن کا آٹا آپ کی جلد کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرتا ہے۔یہ لمبے عرصے تک آپ کو صاف جلد فراہم کرتا ہے۔
 
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں 3 کھانے کا چمچ بیسن،3 کھانے کا چمچ دودھ،2 چمچ ہلدی اور تھوڑا سا لیموں کا رس شامل کریں۔جب یہ پیسٹ تیار ہوجائے تو اس کو ہاتھوں پیروں پر لگانے کے 20 منٹ بعد دھولیں۔
 
کینو کا پاؤڈر اور دودھ-
کینو کے چھلکوں میں قدرتی بلیچنگ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ دودھ میں بھی لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کو دور کرنے اور جلد کی صفائی کے لئے بہت اہم ہے۔
 
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر لیں،اس میں دودھ شامل کر کے گاڑھا مکچسر بنالیں اور اپنے ہاتھوں پیروں پر لگالیں،ایسا کرنے کے 20 منٹ بعد آپ اپنی جلد کو دھولیں۔ اس عمل کو ہفتے میں 3 بار کریں۔
 
دہی اور ہلدی پیک-
ہلدی جلد کو سفید کرنے کے طور پر استعمال ہوتی ہے،دہی اور ہلدی مل کر آکسیاڈایزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔یہ جلد کے اصل رنگ کو برقرار رکھنے میں معاؤن ثابت ہوتے ہیں۔
 
image
 
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں 2 کھانے کے چمچ دہی لیں اس میں 2 کھانے کے چمچ ہلدی کو شامل کریں۔اس مرکب کو 15 سے 20 منٹ تک ہاتھوں پیروں میں لگائیں۔اور بعد میں گرم پانی سے دھولیں۔
 
دہی، دلیہ اور ٹماٹر پیک-
دلیہ اسکربنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ جو جلد کے مردہ خلیوں کو دفن کرنے میں مدد کرتا ہے۔دہی میں لیکٹک ایسڈ پایا جاتا ہے یہ جلد کی اصل چمک بھی برقرار رکھتا ہے اور سفید بناتا ہے۔
 
استعمال کا طریقہ
دلیہ 4 کھانے کے چمچ،ٹماٹر کا جوس 2 کھانے کے چمچ اور دہی 2 کھانے کے چمچ لیں ان کو مکس کریں اور یہ مرکب جلد پر لگائیں اور 20 منٹ بعد دھولیں۔
 
مندرجہ بالا گھریلو ٹوٹکوں سے ہم اپنی جلد میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو جلد سے متعلق کوئی بھی مسائل درپیش ہیں تو آپ ایک ویب سایٹ مرہم۔پی۔کے کی مدد سے فون کال کر کے اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: