دھوپ سے رنگ کالا کیوں ہوجاتا ہے؟ چند ایسے فوائد جو آپ کو صرف سن بلاک سے ہی حاصل ہوسکتے ہیں

image
 
ہم جب بھی دھوپ میں جاتے ہیں سب سے پہلی فکر ہمیں اپنی رنگت کی ہوتی ہے کہ دھوپ سے چہرے اور ہاتھ کا رنگ کالا نہ ہوجائے۔ لیکن دھوپ سے چہرے کی رنگت کیوں تبدیل ہوتی ہے؟ اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے آخر کیوں دھوپ ہماری رنگت کو متاثر کرتی ہے اور کس طرح ہم جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچا سکتے ہیں۔
 
میلانن
اللہ نے انسانی جسم میں قوت مدافعت کا بہترین نظام رکھا ہے۔ انسانی جسم کو ایسے بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں جن کو وہ قوتِ مدافعت کے زریعے بغیر کسی علاج کے حل کرلیتا ہے۔ میلانن ہماری جلد کے اندر موجود ایسا جز ہے جو جلِد میں نہ صرف رنگت پیدا کرتا ہے بلکہ جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ جب ہم سورج کی مضر شعاعوں کا سامنا کرتے ہیں تو ہماری جلد قدرتی طور پر میلانن خارج کرتی ہے تاکہ جِلد سورج کی تیز شعاعوں سے لڑ سکے اور زیادہ میلانن پیدا ہونے کی وجہ سے ہی جِلد سانولی ہوجاتی ہے۔
 
سن بلاک کس طرح ہماری جِلد کی حفاظت کرتا ہے؟
دھوپ میں سورج کی خطرناک شعاعوں (الٹراوائلٹ ریز) سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ سن بلاک کا استعمال کیا جائے۔ یہ نا صرف جِلد کو لاحق نقصانات سے بچاتا ہے بلکہ پہلے سے متاثرہ جِلد کو بھی بہتر کرتا ہے۔
 
1- رنگت کو متاثر ہونے سے بچاتا ہے
اگر آپ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک لگاتے ہیں تو وہ جِلد پر ایک حفاظتی تہہ کا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی مضر شعاعیں جِلد تک نہیں پہنچ پاتیں اور نہ ہی جِلد اضافی میلانن بناتی ہے۔
image
 
2- بڑھاپے کے اثرات کم کرتا ہے
دھوپ میں اسکن جلنے کی وجہ سے اسکن پر جھریاں اورلائینز نمودار ہونے لگتی ہیں تو سن اسکرین لوشن یا کریم کا باقاعدہ استعمال ان لائینز کو چہرے کا حصہ نہیں بننے دیتا۔
image
 
3- جِلد کے کینسر سے تحفظ دیتا ہے
الٹراوائلٹ ریز اس حد تک خطرناک ہوتی ہیں کہ ان سے جِلد کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کم عمر سے ہی سن بلاک لگا کر جِلد کے کینسر کا خطرہ کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔
 
4- صحت مند جِلد
سن اسکرین جِلد کے ضروری پروٹین جیسے کہ کیراٹن کو تحفظ دیتا ہے جس سے دھوپ کے اثرات سے بچاؤ کے علاوہ بھی مجموعی طور پر جِلد بہتر ہوجاتی ہے۔
 
5- بارش کے موسم میں بھی لگائیں
عام طور پر سوچا جاتا ہے کہ سن اسکرین کا استعمال صرف دھوپ میں ہی کرنا چایے جبکہ ماہرین کے مطابق سن اسکرین لوشن دھوپ کے علاوہ بارش کے موسم میں، گھر کے اندر رہتے ہوئے یا سوئمنگ پول میں تیرتے ہوئے بھی لگانا چاہیے کیونکہ پانی یا بادل سے گھرا موسم، سورج کی مضر شعاعوں کو روکنے میں ناکام ہوتا ہے۔
image
 
6-سن اسکرین دن میں ایک بار لگانا کافی نہیں ہوتا
اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ spf والا لوشن دن میں ایک بار استعمال کرنا کافی ہے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ کوئی بھی سن بلاک دو گھنٹے سے زیادہ کارآمد نہیں رہتا اس لئے ہر دوگھنٹے بعد منہ دھو کر سن بلاک لگانا ضروری ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: