ہائی ہیل جوتے پہننے کے سنگین نقصانات اور ان سے بچنے کی احتیاطی تدابیر

image
 
ہائی ہیلز جوتے خواتین اور مرد دونوں میں یکساں طور پر مقبول ہیں لیکن خواتین کے مقابلے میں مردانہ جوتوں کی ہیل بہت کم ہوتی ہے۔ ہائی ہیلز شخصیت کو نمایاں کرنے کا سبب تو بنتی ہیں لیکن جسم کو ناقابلِ تلافی نقصان بھی پہنچاتی ہیں۔ ہمارا پورا جسم پیروں کے سہارے کھڑا ہوتا ہے اور جب پیروں کی سطح ناہموار رکھی جائے گی تو ظاہر ہے اس کا نقصان تو ہوگا۔ اس کالم میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اونچی ایڑیاں آپ کے پورے جسم اور اعصابی نظام کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہیں۔
 
ہائی ہیلز سے جسم کے کونسے حصے متاثر ہوتے ہیں؟
 
image
ٹخنوں کے جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں
 
image
ٹانگوں کو پیروں سے جوڑے والے مسلز میں درد ہوسکتا ہے
 
image
پاؤں کی گیندوں میں تکلیف ہوسکتی ہے
 
image
گھٹنے متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اونچی ایڑیاں مسلسل گھٹنوں کو موڑنے کا سبب بنتی ہیں۔
 
image
ریڑھ کی ہڈی بے آرام ہوتی ہے جس کی وجہ سے کمر اور پیٹھ درد ہوسکتا ہے۔
 
اونچی ایڑھیوں والے جوتے پیروں کی کونسی بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں?
 
image
ایڑی کی ہڈی میں درد پیدا ہوتا ہے جسے Plantar Fasciitis کہا جاتا ہے-
 
image
پیر کی انگلیاں سخت ہو کر ساخت بدلنے لگتی ہیں جسے طب کی دنیا میں Hammertoe کا نام دیا جاتا ہے-
 
image
اس سے پیروں کے تلوے میں چھالے پیدا ہوتے ہیں جنہیں Calluses کہا جاتا ہے-
 
image
پیر کے اوپری حصے، انگلیوں کے جوڑ اور کناروں پر گوشت کا سخت ہونا جسے Corns کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
انگوٹھے اور پیر کی درمیانی ہڈی میں بہت بڑا سخت ابھار پیدا ہوتا ہے جو کہ Morton’s Neuroma کہلاتا ہے-
 
اونچی ایڑھی پہننی ہو تو اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ان باتوں کا خیال رکھیں
طویل مدتی نقصانات سے بچنے کے لئے اونچی ہیل روز نہ پہنیں۔
 
اگر ہیل پہننی ہی ہو تو نوک دار ہیل کے بجائے چوڑی ایڑھیوں والے جوتوں کا انتخاب کریں۔
 
ایک آرام دہ جوتیوں کا جوڑا اپنے کام کرنے کی جگہ پر رکھیں جس کو وقت ضرورت پہنا جاسکتا ہو
 
حاملہ خواتین اونچی ایڑھیوں والے جوتے ہر گز نہ پہنیں۔
 
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: