بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ 6 غذائیں روز کھلائیں

image
 
متناسب قد انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کا قد جینیاتی وجوہات کی وجہ سے قدرتی طور پر لمبا ہوتا ہے جبکہ کچھ کو قد بڑھانے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ البتہ یہ بھی سچ ہے کہ ایک مخصوص عمر کے بعد قد بڑھانا ممکن نہیں۔ اس لئے ماں باپ اپنے بچوں کے قد کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں اور بچپن سے ہی بچوں کے قد میں اضافے کے لئے مختلف دوائیں اور ورزشیں آزماتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ اپنے بچوں کے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
 
1- انڈے اور گوشت
پروٹین جسم کی نشونما کا بنیادی جز ہے۔پروٹین دوسرے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر قد بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ کی خوراک میں ابلا انڈا اور پکی ہوئی مرغی شامل کرکے جسم کو مناسب مقدار میں پروٹین فراہم کیا جائے تو یہ قد بڑھانے میں معاون کردار ادا کرے گا۔
image
 
2- ہرے پتوں والی سبزیاں
آئرن، میگنیشیم، وٹامن کے، وٹامن بی اور وٹامن اے کے علاوہ بہت سارے معدنیات کے حصول کے لئے سبزیاں کھانا بہترین انتخاب ہے۔ وٹامن اے، پروٹین کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جب کہ وٹامن کے ہڈیوں کو مضبوط بنا کر قد میں اضافہ کرتا ہے۔ ویسے تو ساری ہی سبزیاں جیسے گوبھی، پھلیاں، گاجر، چقندر ان معدنیات سے بھرپور ہیں لیکن ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک اور ساگ میں معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
image
 
3- سویا بین
اگر چہ سویابین کو کچھ لوگ سبزیوں اور کچھ لوگ دال کی طرح پکا کرکھاتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ایک سبزی ہے اور پروٹین سے مالامال ہے۔ اگر آپ کے بچے گوشت کھانا پسند نہیں کرتے تو سویابین کھلا کر ان کے جسم میں پروٹین کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔
image
 
4- اناج
 بغیر چھنا آٹا، گندم کا پاستا، تمام دالیں، پروٹین اور آئرن کا بہترین زریعہ ہیں اس کے علاوہ اناج میں وٹامن بی بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بچوں کے قد میں اضافے کے لئے اناج کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے۔
image
 
5- پھل
تمام موسمی پھل غذائی اجزاء سے مالا مال ہونے کی وجہ سے سوپر فوڈ سمجھے جاتے ہیں۔ پھلوں کو خوارک میں شامل کرنا یقیناً بچوں میں قد بڑھانے کے لئے مفید ہے۔
image
 
6- دودھ
قد بڑھانے میں بنیادی کردار ہڈیوں کا ہوتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط ہوں گی، ان کی نشونما بھرپور طریقے سے ہوگی تو ہی قد بڑھھنا ممکن ہوگا۔ اور یہ تمام چیزیں اسی صورت میں ممکن ہے اگر جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم مل رہا ہو۔ دودھ کیلشیم کا خزانہ ہے۔ دودھ کیلشیم کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بہتر کرتا ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: