وہ عام دوا جو دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے

image
 
آج کے دور میں جہاں ملاوٹ سے پاک غذا، تازہ ہوا کا فقدان ہے۔ وہاں دل کی بیماریاں بڑھنا کوئی تعجب کی بات نہیں۔ لوگ گھنٹوں ایک ہی حالت میں موبائل ، لیپ ٹاپ استعمال کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وزن اور پیٹ تو بڑھتا ہی ہے اور ساتھ ساتھ دل کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر کسی ایک چیز کو کھانے سے ہمیں دل کی بیماریوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی دوا (غذائی متبادل) کے بارے میں بتائیں گے جو جدید تحقیق کے مطابق دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
 
 مچھلی کا تیل
مچھلی جو کہ ایک صحت بخش خوراک کے طور پر جانی جاتی ہے اس کا تیل بھی صحت کے لئے کسی خزانے سے کم نہیں۔ لیکن مچھلی یا اس کے تیل کو روزانہ خوارک کا حصہ بنانا سب کے لئے ممکن نہیں اس لئے مچھلی کے فائدے حاصل کرنے کے لئے ہم اس کا فوڈ سپلیمینٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
image
 
دل کو کیسے فائدہ پہنچاتا ہے؟
مچھلی کے فوڈ سپلیمینٹ میں اومیگا -٣ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دل کو دباؤ سے بچاتا ہے اور ساتھ ساتھ فشارِ خون کی سطح برقرار رکھنے میں بھی مد کرتا ہے۔ فش فوڈ سپلیمینٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ رگوں میں جمنے والی چکنائی کو ختم کرتا ہے۔
image
ریسرچ کیا کہتی ہے؟
آسٹریلیا میں ہوئی ریسرچ کے مطابق وہ تمام افراد جو اس ریسرچ کا حصہ تھے اگرچہ انھوں نے مچھلی کے سپلیمینٹ کو خوراک کا حصہ بنایا تھا مگر اس کے ساتھ ہی وہ صحت بخش خوراک کھانے کے عادی تھے۔ مگر ماہرین کہتے ہیں کہ فیٹی ایسڈ ہمارے دل کی شریانوں کے لئے مفید ہے اور دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کی شرح کم کرتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: