لینسز کب لازمی تبدیل کرلینے چاہئیں؟ 11 احتیاطی تدابیر جو آپ کو آنکھوں کے انفیکشن سے بچاسکتی ہیں

image
 
کچھ لوگ آنکھوں کی کمزوری اور کچھ آنکھوں کی رنگت تبدیل کرنے کے لئے کانٹیکٹ لینسز کا استعمال کرتے ہیں۔ وجہ جو بھی ہو، آنکھ ہمارے جسم کا نازک ترین حصہ ہے۔ زرا سوچیے کہ مٹی کا زرہ آنکھ میں چلا جائے تو کتنی الجھن ہوتی ہے؟ اور یہ الجھن اور یا تکلیف اس وقت کتنی بڑھ سکتی ہے جب آپ باقاعدہ ایک مصنوعی لینس آنکھوں میں لگانے کاعمل کرتے ہیں؟ لیکن گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ امریکن یونیورسٹی آف اوپتھلمولوجی کے ڈاکٹر تھامس ایل اسٹین مین کہتے ہیں کہ "اگر کانٹیکٹ لینسز کو پوری احتیاط اور ذمےداری کے ساتھ پہنا جائے تو یہ انتہائی محفوظ ہوتے ہیں"
 
وہ احتیاط کیا ہیں اور کس طرح آپ کانٹیکٹ لینسز کے استعمال کو محفوظ ترین عمل بنا سکتے ہیں یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں
 
1- صفائی کا خیال
کانٹیکٹ لینس کو پہننے اور اتارنے کے دوران صفائی کا خیال ضرور رکھیں۔ ہاتھوں کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ لینسز اور اس کے ڈبے کا صاف ہونا بھی لازمی ہے۔
image
 
2- ماہرین سے مدد لیں
پہلی بار لینس پہنتے ہوئے کسی معالج سے مدد لیں اور جہاں سے لینسز لے رہے ہوں وہاں سے لینس کی دیکھ بھال کرنے کے لئے ہدایات بھی ضرور لیں۔
image
 
3- رات بھر لینس نہ پہنیں
آنکھوں کو بھی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ مستقل لینس لگا کر رکھتے ہیں تو آپ آنکھوں کے لئے آکسیجن کم. کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بھی آنکھوں کی سطح انفیکشن کا شکار ہوسکتی ہے۔
 
4- پانی میں لینسز کا استعمال نہ کریں
نہاتے ہوئے یا تیراکی کے دوران لینسز استعمال نہ کریں کیونکہ نلکا ہو یا تالاب، جراثیم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔
image
 
5- استعمال شدہ محلول دوبارہ استعمال نہ کریں
اگر آپ پیسہ بچانے کی غرض سے استعمال شدہ محلول کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت ترک کردیں کیونکہ ایک بار کے استعمال کے بعد محلول جراثیم کش صلاحیت کھو دیتا ہے۔
image
 
6- جراثیم کش دوا ملے محلول کا انتخاب کریں
کچھ لوگ کانٹیکٹ لینسز کی صفائی کے لئے نمک ملے پانی کا استعمال کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ لینسز کو صاف کرنے کے لئے ایسا محلول ہونا چاہئے جس میں جراثیم کش دوا موجود ہو۔
image
 
7- لینسز کب تبدیل کریں؟
ماہرین کے مطابق دانت صاف کرنے والے برش کی طرح لینسز بھی گندے اور ناقابلِ استعمال ہوجاتے ہیں۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ تین ماہ بعد لینسز کو تبدیل کر لینا چاہئے۔
image
 
8- جلن کو نظر انداز نہ کریں
اکثر کانٹیکٹ لینسز پہننے کے دوران آنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے جسے لوگ نظر انداز کردیتے ہیں جو کہ بہت غلط رویہ ہے۔ یہ انفیکشن کی علامت ہوسکتی ہے۔ اس لئے صرف لینسز اتار دینا کافی نہیں بلکہ بروقت معالج سے معائنہ کروالینا چاہیے۔
image
 
9- تھوک سے گیلا کرنا
کبھی بھی تھوک کو لینس گیلا کرنے والے ایجنٹ کے طور پر استعمال نہ کریں۔ تھوک میں جراثیم موجود ہوتے ہیں۔
 
10- رنگین کانٹیکٹ لینسز
اگر آپ نےکانٹیکٹ لینسز کا استعمال نیا نیا شروع کیا ہے تو بہتر کے کہ رنگین لینسز کا انتخاب کریں کیونکہ ٹرانسپیرینٹ لینسز کے کھو جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔
image
 
11- وہ افراد جن کو کانٹیکٹ لینس استعمال نہیں کرنے چاہئیں
اگر آپ ایسی جگہ کام کرتے یا رہتے ہیں جہاں ملبہ یا دھول مٹی موجود رہتا ہے تو آپ کو کانٹیکٹ لینسز کے بجائے نظر کے چشموں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ کیونکہ مٹی اور دھول والی جگہ پر لینسز کے زریعے آنکھوں کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: