چکی والا یا سفید؟ آپ کے گھر استعمال ہونے والے آٹے کے فائدے اور نقصانات

image
 
روٹی تو ہر گھر میں بنتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر تھوڑی توجہ آٹے کا انتخاب کرتے ہوئے دے دی جائے تو گھر والوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟
 

اب تو مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے دستیاب ہیں لیکن اس آرٹیکل میں ہم ان دو اقسام پر بات کریں گے جن سے عام طور پر ہمارے گھروں میں روٹی بنائی جاتی ہے۔

 
چھنا ہوا آٹا یا سفید آٹا
فلورملز میں آٹے کو سفید کرنے کے عمل کے دوران گندم کے انسانی صحت کے لیے آدھے سے زائد بے حد صحتمند اور مفید اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ زہریلے کیمیکل شامل ہو جاتے ہیں۔ فلورملز میں آٹے میں سے گندم کے فائبر کو علیحدہ کرنے کے عمل میں وٹامن ای مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر سفید آٹے کی روٹی یا ڈبل روٹی جو ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں وہ صرف بہت ہی معمولی پروٹین اور جسم کو موٹا کرنے والے عناصر پر مبنی ہوتی ہے۔
 

image
 
خراب ہاضمہ
اس میں ریشہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ہاضمے کو سست کرتا ہے جو موٹاپے، تناؤ اور قبض کا سبب بنتا ہے۔
 
تیزابیت
سفید آٹا ’ایسٹک خصوصیات‘ رکھتا ہے جس سے تیزابیت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
 
image
 
 آنتوں کے لئے نقصان دہ
 سفید آٹا بنیادی طور پر ریفائن آٹے کو کہا جاتا ہے جو انسانی معدے کے لیے محض سفید گلو سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اس کو زیادہ کھانے سے نہ صرف معدے کے مسائل بڑھتے ہیں بلکہ آںتوں کی بیماریاں بھی زیادہ ہونے لگتی ہیں۔
 
وزن میں اضافے کا سبب
اس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا، قبض، جگر کی کارکردگی کا متاثر ہوتی ہے اور موٹاپا کسی حد تک بڑھ جاتا ہے۔
 
image
 
چکی کا آٹا (بغیر چھنا ہوا)
چکی کا آٹا وہ آٹا کہلاتا ہے جو گندم کو پیس کربغیر چھانے بنایا جاتا ہے۔ یہ آٹا براؤن رنگت کا ہوتا ہے اور چونکہ اس کو چھانا نہیں جاتا تو اس میں گندم کے تمام غذائی اجناس موجود رہتے ہیں۔ اس لئے یہ آٹا جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چکی کا آٹا آپ کے جسم کو کس کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے۔
 
image
 
ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
چکی کے آٹے میں فاسفورس زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو کیلشیئم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
 
شوگر کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے
بغیر چھنے آٹے میں زِنک موجود ہوتا ہے جو خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلدی ہضم ہوجاتا ہے جس سے قبض نہیں ہوتا۔
 
دماغ کے لئے اچھا ہے
نیاسِن ایک ایسا جز ہے جو دماغ کو کام کرنے کے علاوہ ذہنی صحت کو بہتر کرنے میں مفید ہوتا ہے۔ چکی کے آٹے میں نیاسِن پایا جاتا ہے۔
 
کینسر سے بچاتا ہے
وٹامن بی9 اور فولک ایسڈ کے زریعے جسم میں نئے خلیات پیدا کرتا ہے اور کینسر کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔
 
image
 
جِلد اور آنکھوں کے لئے مفید ہے
زِنک کی بھاری مقدار آنکھوں اور جلد کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔ زِنک وٹامن اے پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے رات میں اندھے پن کی بیماری سے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
 
image
 
طاقت بخشتا ہے
چکی کے آٹے میں وٹامن بی ٹو وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں نئے خلیات پیدا کرتے ہیں۔ جتنے زیادہ خلیات پیدا ہوتے ہیں اتنی ہی زیادہ طاقت جسم میں ہوتی ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: