خون کی کمی کیسے دور کی جائے؟ جانیے چند آسان طریقے

image
 
خون کی کمی ایسی حالت ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جسم میں خون کے سرخ خلیوں کی تعداد ممعول سے کم ہوتی ہے۔خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیجن لے جانے میں مدد کرتا ہے۔اگر کوئی فرد خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے تو اس کا خون جسم کے اعضاء تک آکسیجن کی فراہمی میں ناکام ہوتا ہے۔ سرخ خلیوں کی تیاری میں کمی کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے ہم کیسے خون کی کمی کو دور کر سکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
 
خون کی کمی کی علامات:
تھکاوٹ
پیلی رنگت
سر درد
سرد ہاتھ اور پیر
بالوں کا گرنا
ہائی یا لو بلڈ پریشر
بے ترتیب دل کی دھڑکن
 
خون کی کمی دور کرنے والی غذائیں:
خون کی کمی کو دور کرنے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں-
 
انڈے:
انڈے پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہیں،جو ان وٹامنز کو بحال کرتے ہیں جو خون کی کمی کی وجہ سے کھو جاتے ہیں۔اس لئے صبح ناشتے میں انڈوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
 
کیلے:
کیلا آئرن سے مالا مال ہے، یہ خون کے سرخ خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے یہ جسم کو انرجی بھی مہیا کرتا ہے اس میں میگنیشیم بھی موجود ہوتا ہے جو ہمیوگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔
 
چقندر:
جسم میں سرخ خلیوں کی تعداد کی بحالی کے لئے، خون کو فعال اور بہتر تیاری کے لئے چقندر کھانے کو کہا جاتا ہے۔اس کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ اس میں گاجر کو شامل کر کے اس کا جوس بنا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ چقندر میں آئرن، پوٹاشیم، سلفر، فائبر، کیلشیم اور وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں۔
 
image
 
پالک:
یہ خون کی کمی دور کرنے کا بہترین گھریلو علاج ہے۔ اس میں توانائی بڑھانے والے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس میں غذائی اجزا وٹامن بی 12 اور آئرن موجود ہوتا ہے۔
 
انار:
یہ جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کے سرخ خلیات زیادہ ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے خون کی کمی دور ہوتی ہے ہم ناشتے میں انار یا انار کا جوس استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے کھانے سے ہمیموگلوبن کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
کھجوریں:
کھجوریں وٹامن سی اور آئرن کا ذریعہ ہیں یہ جسم سے آئرن کو جذب کرنے میں مدد کرتی ہیں، آپ رات کو دودھ میں دو کھجوریں بھگو کر صبح ناشتے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں اس سے خون کی کمی دور ہوگی۔خالی پیٹ بھی کھانے سے اچھے نتائج حاصل ہونگے۔
 
انجیر:
انجیر آئرن کا بہت اچھا ذریعہ ہے رات کو 3 سے 5 انجیر پانی میں بھگو دیں اور روزانہ صبح ان کا استعمال کریں۔انجیر جسم کو توانائی بھی فرایم کرتی ہے۔
 
خشک میوہ جات:
خشک میوہ جات میں آئرن کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے خشک پھل میں کاجو، اخروٹ،خوبانی، بادام اور کشمش وغیرہ شامل ہیں۔ان پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کریں ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی مقدار بڑھے گی۔سردیوں کے موسم میں ہم ان کا زیادہ استعمال کر سکتے ہیں۔
 
image
 
ٹماٹر:
ٹماٹر بھی خون کی کمی دور کرنے کے لئے بہت اہم ہے، اس کو روزانہ سلاد میں استعمال کرنا چاہیے اس کے کھانے سے جسم میں ریڈ بلڈ سیلز میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
گوشت کا استعمال:
بکرے کے گوشت کے استعمال سے بھی خون میں اضافہ ہوتا ہے ہم گوشت کا قیمہ بھی کھا سکتے ہیں۔اس کے کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
یہ تمام مندرجہ بالا غذائیں ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہیں اگر ہم ان کا استعمال یقینی بناتے ہیں تو ہم بہے سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
 
ان تمام چیزوں کے استعمال کے علاوہ ڈاکٹر سے بھی معائنہ بہت ضروری ہے کیونکہ خون کی کمی ہی تمام بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ہم ایک مستند ڈاکٹر سے گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد دے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: