ان پانچ چیزوں کو معمولی نہ سمجھیں۔ یہ ذیابیطس کی ابتدائی علامات ہوسکتی ہیں

image
 
ذیابیطس صرف بیماری ہی نہیں بلکہ بہت ساری دوسری بیماریوں کی وجہ بھی ہے۔ لیکن انسان اگر بروقت اس بیماری کا پتہ لگا لے اور احتیاط شروع کردے تو بہت حد تک ذیابیطس کو قابو کر کے جسم کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔
 
نیچے ہم آپ کو کچھ ایسی نشانیاں بتائیں گے جن سے آپ اپنے جسم میں ذیابیطس کی موجودگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور بروقت ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں-
 
ا- حد سے زیادہ تھکن
اگر آپ مکمل آرام اور خوراک لینے کے باوجود خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں تو یہ ذیابیطس کی نشانی ہوسکتی ہے۔
image
 
2- بار بار پیشاب آنا
جب جسم میں شکر کی مقدار بڑھا جاتی ہے تو گردے اتنی مقدار میں اسے صاف نہیں کرپاتے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شکر، پیشاب میں شامل ہونے لگتی ہے۔ جس سے بار بار پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ بار بار باتھ روم جانا بیکٹیریا یا ییست انفیکشن کی وجہ سے بھی یوسکتا ہے۔
 
3- نظر کمزور ہونا
شوگر کی بلند سطح آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس صورت میں بعض اوقات آنکھیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔ اچانک نظر کا کمزور ہونے پر ضروری ہے کہ اپنے معالج سے معائنہ کروالیا جائے۔
image
 
4- اچانک وزن کم ہونا یا بڑھ جانا
شوگر کی سطح اچانک زیادہ ہو تو اس صورت حال میں جسم انسولین بنانے کی مقدار کا اندازہ نہیں کرپاتا اور وزن کم یا زیادہ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
image
 
 5- جلد کی رنگت متاثر ہونا
انسولین میں کمی کی وجہ سے جلد میں زیادہ رنگت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ جس کے نتیجے میں گردن، گھٹنے اور پیروں کی رنگت گہری سانولی ہونے لگتی ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: