اگر تم صرف پانی سے نہاتے یہ نہ ہوتا، بغیر صابن کے نہانا صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ

image
 
اگر اشتہارات پر غور کیا جائے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ نہانے کے لیے پانی سے زیادہ صابن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور مختلف قسم کے صابن نہ صرف ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ہمیں جراثیموں سے محفوظ رہنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس وجہ سے اب ہمارے لیے یہ سوچنا بھی محال ہے کہ بغیر صابن کے نہایا جائے۔ اور اگر کبھی بغیر صابن کے نہا بھی لیں تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ صفائی نہیں ہو سکی۔ لیکن آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ اگر ہم نہانے کے لیے صابن کا استعمال ترک کر دیں تو اس کے ہمارے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوں گے-
 
1: جلد صحت مند ہو جائے گی
بغیر صابن کے نہانے سے ہماری جلد کے اوپر موجود حفاظتی تہہ محفوظ رہے گی۔ کیوں کہ صابن ایک جانب تو جلد پر موجود گند کو صاف کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ جلد پر موجود حفاظتی تہہ کو بھی اتار دیتا ہے جس سے جلد کی phکی شرح میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے جلد کی حساسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے-
 
2: جسم کی بدبو سے نجات مل جائے گی
صابن سے نہانے سے وقتی طور پر اس کی خوشبو ہمارے جسم کا حصہ بن جاتی ہے مگر اس کی وجہ سے ہماری جسم میں کی اوپری تہہ پر موجود آئل اور بیکٹیریا کے تعلق میں خرابی پیدا ہوتی ہے- جس کی وجہ سے ایک بری بو پیدا ہوتی ہے جب کہ صابن کے بغیر نہانے سے ایسا نہیں ہوتا ہے۔ اینی بیکٹیرئل صابن اس حوالے سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں-
 
image
 
3: جسم کے پوشیدہ حصوں کی صفائی
صابن کے مستقل استعمال سے جسم کے پوشیدہ حصوں کی قدرتی نمی ختم ہو جاتی ہے جو کہ مختلف قسم کے انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے- اس وجہ سے جب آپ صابن کا استعمال ختم کرتے ہیں تو اس سے وہ قدرتی نمی حاصل کر لیں گے اور زیادہ صحت مند ہو جائيں گے-
 
4: چہرے سے جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا
اشتہارات کے مطابق بیوٹی سوپ کا استعمال ہماری جلد کو نرم و نازک بناتا ہے جب کہ حقیقت میں ایک جانب تو جلد کی قدرتی چکنائی کا خاتمہ کر دیتا ہے جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے اور اس سے جھریاں پیدا ہوتی ہیں جب کہ اگر صابن کا استعمال نہ کیا جائے تو جلد قدرتی طور پر اپنی نمی بحال رکھتی ہے اور جھریوں کے بننے کا عمل سست ہوتا ہے-
 
image
 
5: وٹامن ڈی کی کمی کا سبب
ہماری جلد سورج کی روشنی کی مدد سے وٹامن ڈی حاصل کرتی ہے لیکن صابن کے استعمال سے اس کی اس صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے اور وہ مکمل طور پر سورج کی روشنی سے فائدہ حاصل نہیں کر سکتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی واقع ہو سکتی ہے جو کہ صحت کے کئی مسائل کا باعث بن سکتی ہے-
 
صابن کے بجائے کس چیز کا استعمال مفید ہو سکتا ہے
 
کلینزنگ آئل
کلینزنگ آئل کے ذریعے نہ صرف جلد کی صفائی ہو سکتی ہے بلکہ اس کے ذریعے جلد کی قدرتی چکنائی کی شرح بھی متاثر نہیں ہوتی ہے-
 
لوفا کا استعمال بھی جلد کی صفائی کے لیے مفید ہو سکتا ہے کیوں کہ اس سے مردہ خلیات اور جلد پر موجود دھول مٹی صاف ہو جاتی ہے اور اس کے برے اثرات نہیں ہوتے ہیں-
 
بیسن اور دیگر قدرتی اشیا کے استعمال سے نہ صرف صفائی بہتر ہو سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کیمیکل کے بغیر جلد بھی متاثر نہیں ہوتی ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: