سو تو پیٹ کے بل رہے ہیں لیکن اس کا اثر چہرے کی جلد پر کیسے، روزمرہ کے کچھ ایسے کام جو چپکے سے آپ کی جلد کو تباہ کرتے ہیں

خوبصورت جلد کا تعلق عمر کے ساتھ نہیں ہوتا ہے لیکن عام نظریہ یہی ہے کہ عمر کے اثرات سب سے پہلے ہماری جلد پر طاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ جبکہ حقیقت اس سے بہت مختلف ہے اور ہماری جلد کے خراب ہونے کی ذمہ داری ہمارے اپنے اوپر آتی ہے۔ ہم نادانستگی میں کچھ ایسی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں جو کہ ہماری جلد کو خراب کرنے کا باعث بن رہے ہوتے ہیں ایسی ہی کچھ غلطیوں کی آج ہم نشاندہی کریں گے-
 
1: شیمپو اور بالوں کی دوسری اشیا کا چہرے کی جلد پر لگانا
بالوں پر لگانے جانے والی مختلف اشیا جس میں شیمپو کنڈیشنر اور ہئیر اسپرے شامل ہیں چہرے کے مسام بند کر دینے کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے جب یہ چہرے کی جلد کے ساتھ لگتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ایکنی، کیل مہاسے اور دیگر الرجیز ہو سکتی ہیں۔ اس وجہ سے ان اشیا کے استعمال کے دوران اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ یہ چہرے کی جلد تک نہ پہنچیں تاکہ چہرے کے مسام ان کی وجہ سے بند نہ ہو سکیں-
image
 
2:جلد کی حفاظت والی اشیا کا بہت زیادہ استعمال
اکثر لوگ اپنی جلد کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کی جلد کی حفاظت کرنے والی کریمیں اور دیگر مصنوعات استعمال کرتے ہیں جن کے زیادہ استعمال کے سبب جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس وجہ سے بہتر یہ ہے کہ زیادہ مصنوعات کے استعمال کے بجائے صرف اتنی چیزوں کا استعمال کریں جو جلد کے لیے بہتر ہو-
image
 
3: چہرے سے بال اتارنے کے لیے غیر معیاری مصنوعات کا استعمال
عام طور پر چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کے خاتمے کے لیے مختلف قسم کی ویکس یا کریموں کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ چہرے کے مسام بند کر دیتی ہیں۔ اس وجہ سے بال صاف کرنے والی مصنوعات کو خریدنے سے پہلے یہ ضرور چیک کر لیں کہ ان کے اندر سلفر وغیرہ تو موجود نہیں ہے۔ کیوں کہ ایسے اجزا جو مسام بند کر دیتے ہیں جلد کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں-
image
 
4: پیٹ کے بل سونا
جب ہم پیٹ کے بل لیٹتے ہیں تو اس صورت میں ہمارا چہرہ تکیے کے اوپر ہوتا ہے اور ہمارے تکیے میں ہر طرح کے جراثیم موجود ہوتے ہیں- اس وجہ سے جب ہم منہ کے بل لیٹتے ہیں تو اس کا اثر ہمارے چہرے کی جلد پر پڑتا ہے۔ اسی طرح سوتے ہوئے رال ٹپکنے والے لوگوں کے لیے بھی یا عادت کافی مسائل کا باعث بن سکتی ہے اور رال سے چہرے کی جلد پر ایکنی بڑھ سکتی ہے- اس وجہ سے بہتر ہے کہ پیٹ کے بل سونے میں احتیاط کرنی چاہیے-
image
 
5: سفر کر کے کسی نئے علاقے میں جانا
جب بھی ہم سفر کر کے کسی نئے علاقے میں جاتے ہیں تو وہاں کا موسم ہمارے علاقے سے مختلف ہوتا ہے اور اس موسم اور مختلف آب و ہوا کا سامنا سب سے پہلے ہماری جلد کرتی ہے۔ جو کہ براہ راست آب و ہوا کی اس تبدیلی سے متاثر ہوتی ہے- اس وجہ سے اس بات کی کوش کرنی چاہیے کہ کسی بھی نئے علاقے میں داخل ہونے سے قبل اس کے موسم کو جان لیں اور جلد کے لیے اس آب و ہوا کے مطابق سن اسکرین اور دیگر اشیا ضرور ساتھ رکھیں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: