ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہ بیٹھیں، اگر بال ٹوٹ رہے ہیں تو صرف دس منٹ تک اپنے ہاتھوں کے ناخنوں کو ایک دوسرے سے اس طرح رگڑیں اور کمال دیکھیں

image
 
ہر روز کنگھی کرنے پر بال ٹوٹنا، گنج پن کا شکار افراد یا پھر بے جان اور خشک بالوں کے شکار افراد بالوں کے مسائل کے سبب کافی پریشان رہتے ہیں۔ یہ افراد ہر طرح کے نسخے استعمال کرتے ہیں اور آخر میں تھک ہار کر ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جاتے ہیں۔ لیکن چینی ماہرین کے مطابق بالوں کی نشونما کے لیے یوگا کے ایک طریقے سے بالوں کی نشونما بہتر کی جاتی ہے-
 
ہاتھوں کے ناخن رگڑنے سے بال کیسے بڑھ سکتے ہیں؟
یہ طریقہ ریفلیکسو تھراپی کہلاتا ہے اس کے ذریعے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کو پانچ سے دس منٹ تک دن میں ایک بار رگڑا جاتا ہے اور اس سے بالوں کی نشونما کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-
 
1: بال لمبے کرتا ہے
چینی ایکو پریشر کے ماہرین کے مطابق انگلیوں کے پوروں کے کناروں پر جو خون کی نسیں ہوتی ہیں ان کا تعلق سر کی کھوپڑی سے ہوتا ہے۔ جب آپ اپنے ناخنوں کو آپس میں رگڑتے ہیں تو اس سے ان نسوں کے ذریعے سر کی کھوپڑی کی نسوں کو تحریک ملتی ہے اور اس سے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوتا ہے-
 
image
 
2: بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے
ناخنوں کے آپس میں رگڑنے سے سر کی جانب جاتے ہوئے دوران خون میں بہتری آتی ہے۔ اور اس پریکٹس کو باقاعدگی سے کرنے سے 3 سے 6 مہینوں میں رفتہ رفتہ بالوں کے ٹوٹنے کے عمل میں کمی واقع ہونے لگتی ہے-
 
3: نئے بالوں کی نشونما بڑھاتا ہے
جب اس پریکٹس کو باقاعدگی سے کیا جاتا ہے تو اس سے سر کی کھوپڑی کے بند مسام جو خلیات کے مردہ ہونے کے سبب بند ہو جاتے ہیں دوبارہ سے کھلنے لگتے ہیں اور وہاں نئے بالوں کی نشونما شروع ہو جاتی ہے-
 
image
 
4: کن افراد کو یہ نہیں کرنا چاہیے
اگرچہ یہ ایک بے ضرر طریقہ علاج ہے لیکن اس کے باوجود اس سے دوران خون کے سر کی جانب اضافہ ہوتا ہے اس وجہ سے بلند فشار خون کے مریض ، ذیابطیس کے مریض اور حاملہ خواتین اس پریکٹس کو کرنے سے اجتناب برتیں-
 
ہاتھوں کے ناخن رگڑنے کا طریقہ
سیدھے بیٹھ جائيں اور دونوں ہاتھوں کو سامنے کی جانب رکھ کر آدھی مٹھی اس طرح بند کر لیں کہ دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کا رخ ایک دوسرے کی جانب ہو۔ دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کو ایک دوسرے سے اس طرح ملا لیں کہ انگوٹھوں کا رخ اوپر کی جانب ہو۔ اس کے بعد تیزی سے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کو ایک دوسر سے رگڑنا شروع کر دیں یہ عمل 5 سے 10 منٹ تک لگا تار کریں اور کچھ ہی دنوں میں بالوں میں واضح فرق دیکھیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: