اگر آپ کی ٹانگوں میں شدید درد اور سوزش ہے تو اس کا سبب صرف یورک ایسڈ یا گردوں میں خرابی نہیں ہوتی بلکہ ایک ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہ سکیں

image
 
بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ انسان کے اعضا بھی اس کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں ۔ جوانی میں جو سفر انسان ہنستے کھیلتے طے کر لیتا ہے وہی راستے بڑھتی عمر کے سبب دشوار ہوتے جاتے ہیں ۔ اس کا سب سے بڑا سبب ٹانگوں اور گھٹنوں میں ہونے والا وہ درد ہوتا ہے جو کہ چلنا پھرنا دشوار کر دیتا ہے۔ زیادہ تر لوگ ٹانگوں کے درد کو یورک ایسڈ کا بڑھنا یا جوڑوں کا درد قرار دیتے ہیں ۔ لیکن اب جدید تحقیق کے مطاب‍ق اس درد کے اسباب صرف یہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا ایک بنیادی سبب خون میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار بھی ہوتی ہے-
 
کولیسٹرول کے ٹانگوں پر اثرات
عام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ بڑھا ہوا کولیسٹرول انسان کے دل کے لیے خطرناک ہوتا ہے اور بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے ۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق خالی امریکہ میں کم سے کم بارہ لاکھ افراد کولیسٹرول میں زیادتی کے سبب ٹانگوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ کولیسٹرول ٹانگوں کو کس طرح متاثر کرتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: ٹانگوں پر سوجن آجانا
جب خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو اس کا براہ راست اثر دل کی شریانوں پر پڑتا ہے جس سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ٹانگوں تک خون نہیں پہنچ سکتا اور ان میں سوجن ہو جاتی ہے اس کے علاوہ جلد خشک اور پھٹنے لگتی ہے-
 
image
 
2: رات میں ٹانگوں میں بے چینی ہونا
دن بھر ٹانگیں لٹکانے سے کسی حد تک خون ٹانگوں کو ملتا رہتا ہے لیکن جب رات ہوتی ہے تو ٹانگیں سیدھے کرنے سے خون کی روانی سست ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کولیسٹرول میں اضافے کے مریضوں کو ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید اینٹھن محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کو رات کو ٹھیک سے نیند نہیں آتی ہے-
 
3: پیروں کے زخم کا نہ بھرنا
ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کے زخم بھی ذیابطیس کے مریضوں کے زخم کی طرح نہیں بھرتے ہیں البتہ ان کو ان زخموں میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور یہ زخم کبھی سیاہ اور کبھی سرخ ہو کر بار بار تازہ ہو جاتے ہیں-
 
4: ٹانگوں میں شدید درد ہونا
کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے رگیں یا تو پھول جاتی ہیں یا پھر سکڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے خون پیروں تک نہیں پہنچ سکتا اور ان میں درد ہوتا ہے- ایسا مریض نہ تو زیادہ دیر تک کھڑا رہ سکتا ہے اور نہ ہی زيادہ چل پھر سکتا ہے-
 
image
 
5: ٹانگوں کے ٹشوز کا ختم ہو جانا
بعض اوقات کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد اپنے علاج س لاپرواہی برتتے ہیں اور اپنی ٹانگوں کے حوالے سے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کولیسٹرول ان کو بھی متاثر کر سکتا ہے ایسی صورت میں ٹانگوں کے ٹشوز گھلنا شروع ہو جاتے ہیں اور نتیجے کے طور پر انسان کو اپاہج بھی کر سکتے ہیں -

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: