فائدہ تو ہوا لیکن یہ نقصان بھی ہوگیا--- چند چیزیں اتنی فائدہ مند نہیں ہیں جتنی ہم سمجھتے ہیں

ہم بہت سی غذاؤں کے فوائد سن کر انہیں کھانا تو شروع کردیتے ہیں لیکن یہ جاننے کی زحمت نہیں کرتے کہ جہاں ایک جانب ان غذاؤں کے کچھ فائدے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے کچھ نقصانات بھی ہیں- ہر چیز کو کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ بصورت دیگر یہ چیزیں آپ کو فائدوں کے ساتھ ساتھ نقصان بھی پہچانے لگتی ہیں-
 
لیموں پانی
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ لیموں کے بےشمار فوائد ہیں لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ لیموں میں تیزابیت بھی پائی جاتی ہے- اسی وجہ سے ماہرین لیموں پانی کو دانتوں کے نقصان دہ قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ تیزابیت دانتوں پر موجود enamel کی تہہ کو تباہ کرسکتی ہے- اس لیے لیموں پانی کو پینے کے لیے اسٹرا کا استعمال کیجیے-
image
 
چائے
ہم میں سے بیشتر افراد جانتے ہیں کہ بلیک کافی آپ کے دانتوں پر داغ ڈال سکتی ہے، لیکن چائے بھی آپ کے دانتوں پر موجود انیمل کی تہہ کو متاثر کرسکتی ہے کیونکہ اس میں کافی سے زیادہ ٹینن پایا جاتا ہے۔اور یہ نشانات دیرپا بھی ثابت ہوسکتے ہیں- چائے پینے کے بعد ایک گلاس پانی پینا دانتوں کو کسی حد تک داغ دھبوں سے محفوظ بنا سکتا ہے-
image
 
ڈرائی فروٹ
بہت سارے لوگ کینڈی کو خشک میوہ جات سے تبدیل کردیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ بھی آپ کے دانتوں کے لئے کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ کمپنیاں اکثر ڈرائی فروٹ کو زیادہ دلکش بنانے کے لئے مصنوعی فوڈ کلرنگ کا استعمال کرتی ہیں ، اور یہ چیز آپ کے دانتوں پر داغ ڈال سکتی ہے۔ لہٰذا ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی اعتدال میں رہ کر کرنا چاہیے-
image
 
کم کیلیوریز والی غذائیں
80 فیصد افراد کم کیلیوریز والی غذائیں استعمال کر کے وزن تو کم کرلیتے ہیں لیکن ان کا وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش میں اگر جسم میں اتنی کیلوریز بھی داخل نہ کی جائیں جتنی کہ اسے ضرورت ہے تو اس سے آپ کے میٹابولزم کی کارکردگی سست ہوجاتی ہے-
image
 
گرین جوس
گرین جوس جو کہ ہری سبزیوں اور پھلوں سے بنتا ہے کو ایک طویل عرصے سے صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے، لیکن اس سے اتنے فوائد حاصل نہیں ہوتے جتنے براہ راست پھل اور سبزیوں سے زیادہ سے زیادہ حاصل ہوتے ہیں۔ جوس میں بہت کم فائبر پایا جاتا ہے، جبکہ فائبر مناسب انہضام اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: