اپنے بچپن میں یہ تو سب نے کھائی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا استعمال قد بڑھانے کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتا ہے؟

image
 
پاکستان کی مٹی کو اللہ نے ایسا شرف بخشا ہے کہ یہاں کی مٹی میں ایسی خوردرو جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں جو کہ اپنے اندر طاقت کا خزانہ رکھتی ہیں- عام طور پر بچـپن میں کھیلتے ہوئے ایسی بہت ساری چیزيں ہم ٹھیلے والوں سے لے کر کھاتے ہیں ان میں چھوٹے بیر ، رس بھری ، کچی املی ، لال بادام شامل ہیں- ان ہی اشیا میں جنگلی جلیبی بھی ایسی ہی ایک چیز ہے جس کو ہم لوگوں نے بچپن میں اس کے ترش ذائقے کے سبب بہت مزے لے کر کھایا ہے لیکن ہم میں سے کسی کو بھی نہیں پتہ تھا کہ یہ چیز کتنے فوائد کی حامل ہے- آج ہم آپ کو اس کے ایسے ہی کچھ فوائد کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: کالی کھانسی
کالی کھانسی اس کھانسی کو کہتے ہیں جس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کھانس کھانس کر انسان کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اس وجہ سےاس کو کالی کھانسی کہا جاتا ہے- کھانسی کی اس شدت میں جنگلی جلیبی جو کہ پنساریوں کی دکان پر آسانی سے دستیاب ہوتی ہے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے سفید مغز کو دو چمچ دیسی گھی میں جلا کر بالکل پیس لیں اور اس کے بعد اس میں شہد سامل کر کے چاٹیں اس سے کالک کھانسی میں آرام آئے گا-
 
2: گھبراہٹ کے لیے
عام طور پر انسان بعض اوقات گھبراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے اور دل عجب وسوسوں کا شکار ہو جاتا ہے ہاتھ پاؤں سرد ہونے لگتے ہیں اور دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی ہے- ایسی علامات کے مریض جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس لیں اور ایک گلاس پانی میں چھ سے سات دانے مغز کے پیس کو شامل کر کے شربت بنا لیں اور اس کو پی لیں اس سے حالت بہتر ہو جاتی ہے-
 
image
 
3: قد لمبا کرنے کے لیے
قد کو بڑھانے کے لیے جنگلی جلیبی کا استعمال بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے اور اس کا استعمال حکیم کرتے آئے ہیں- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے چھ سے سات مغز ، دو انجیر کے دانے چند پتے پودینے چٹکی بھر کلونجی اور دو دانے آلو بخارے میں تھوڑا پانی ملا کر اس سب کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں اور اس کا استعمال روزانہ کریں چند ہی دنوں میں قد میں راضخ اضافہ دیکھنے میں آئے گا-
 
4: متلی اور قے کے لیے
حاملہ حالت میں یا پھر عام طور پر بھی اگر متلی محسوس ہو یا پھر بار بار الٹی آرہی ہو تو اس صورت میں جنگلی جلیبی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس کے لیے ایک کپ پانی لے لیں اور اس میں جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس کر اس کا ایک چمچ پاؤڈر اور پودینے کی دس پتیوں کو ابال لیں اور تھوڑا تھوڑا کر کے پینے سے نہ صرف متلی کی حالت بہتر ہوتی ہے بلکہ الٹی میں بھی آرام آتا ہے-
 
image
 
5: صاف وشفاف جلد کے لیے
جنگلی جلیبی کے مغز میں قدرتی طور پر ایسا تیل موجود ہوتا ہے جو کہ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور قدرتی چکنائی بحال کرتا ہے- اس کے لیے جنگلی جلیبی کے مغز کو پیس کر اس میں تھوڑا مقدار میں گڑ کو شامل کر کے چہرے پر لگا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو صاف پانی سے دھو لیں یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائيں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: